Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


دہلی آرڈیننس پرکانگریس حمایت ملنے کے بعد اب عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراوردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا ایک ویڈیو بھی ری ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے دہلی آرڈیننس پر اپنی پارٹی کا رخ واضح کیا ہے۔

اس سے قبل نواب ملک نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے میڈیکل وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کی اپیل کی تھی، لیکن بامبے ہائی کورٹ نے ان کی عرضی خارج کردی ہے۔

پاکستانی خاتون سیما حیدرنے باگیشور دھام والے دھیریندر شاستری کو پسند کرنے کی بات کہی ہے۔ سیما حیدر نے کہا کہ باگیشور دھام کے دھیریندر شاستری مجھے اچھے لگتے ہیں۔ مجھے ان کی مسکان پسند ہے۔

اسمبلی انتخابات 2022 سے قبل بی جے پی چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے دارا سنگھ چوہان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد آج باضابطہ طور پر بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی۔

بھوپال سے حضرت نظام الدین چلنے والی وندے بھارت ٹرین (20171) پیر کی صبح 5:40 بجے بھوپال ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی۔ اس دوران گاڑی کی کوچ نمبر سی 14 میں آگ لگ گئی۔

جموں وکشمیر کے پونچھ علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو درانداز مارگرائے ہیں۔ سیکورٹی فورسیز کی طرف سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دہلی میں جمنا میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ہفتہ کی رات 10 بجے پانی کی سطح 206.60 میٹر درج کی گئی۔ حالانکہ یہ ابھی بھی خطرے کے نشان 205.33 میٹر سے کافی اوپر ہے۔ تاہم افسران کا کہنا ہے کہ اگرموسم صحیح رہتا تو جلد ہی جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے آجائے گا۔

میرٹھ میں کانوڑیوں کے ڈی جے سے ہائی ٹینشن لائن ٹکراگئی ہے، جس میں کئی کانوڑیوں کے زخمی ہونے کی خبرہے۔ وہیں کرنٹ پھیلنے کی وجہ سے 5 کانوڑیوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ دو کانوڑیوں کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ کے افسران نے بتایا کہ انہیں شام 6 بج کر 20 منٹ پربارہ کھمبا علاقے میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد 9 سے 10 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔

ایشوریہ رائے کے شوہر ابھیشیک بچن ایک اداکار سے زیادہ کہیں اچھے بزنس مین ہیں۔ وہ دو کامیاب اسپورٹس ٹیم پرو کبڈی ٹیم اور جے پور پنک پینتھرس کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انڈین سپرفٹبال لیگ میں چنئین فین کلب کے بھی مالک ہیں۔