Bharat Express

Kuno National Park: کونو نیشنل پارک میں ایک اور چیتے کی موت، 4 ماہ میں اب تک 9 کی ہوئی موت

Kuno National Park: کونو میں ایک اور چیتے کی موت کے ساتھ اب تک چار ماہ میں 9 چیتوں کی موت ہوگئی ہے۔ پرنسپل چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ اسیم شریواستو کے مطابق چیتا ’دھاتری‘ کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Kuno National Park: کونو میں ایک اور چیتے کی موت کے ساتھ اب تک چار ماہ میں 9 چیتوں کی موت ہوگئی ہے۔ پرنسپل چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ اسیم شریواستو کے مطابق چیتا ’دھاتری‘ کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق چیتے کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ اس سے قبل، 14 جولائی کو کونو میں جنوبی افریقہ سے لایا گیا چیتا ’سورج‘ مردہ پایا گیا تھا۔ ’سورج کی موت کے 19 دنوں کے اندر ہی ایک اور چیتے کی موت سے چیتا پروجیکٹ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

    Tags:

Also Read