Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے مودی 3.0 کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کو راہل گاندھی نے کاپی پیسٹ اور اتحادیوں کو خوش کرنے والا بجٹ بتایا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نےعام بجٹ کو مڈل کلاس کو طاقت دینے والا بجٹ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سماج کے ہرطبقے کوطاقت دینے والا ہے۔ نوجوانوں کوبے شمارمواقع دینے والا بجٹ ہے۔ اور دلتوں، قبائلیوں وپسماندہ طبقات کومضبوط کرنے والا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں کئی بڑے اعلانات کئے ہیں۔ بہارمیں تین نئے ایکسپریس وے بنائے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آندھرا پردیش کی امراوتی کودارالحکومت کے طور پرتیار کرنے کے لئے 15,000 کروڑ روپئے کی مدد ملے گی۔

بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا مرکزی انڈیکس سینسیکس تقریباً 1200 پوائنٹس گرکر 79224.32 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ تاہم، سینسیکس 80,724.30 پوائنٹس پر کھلا تھا۔ دوسری طرف نفٹی میں بھی تقریباً ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ نفٹی 232.65 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,276.60 پوائنٹس پر کاروبارکرتا دیکھا گیا۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں مڈل کلاس کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے حکومت نے انکم ٹیکس میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ تبدیلیاں بنیادی طور پرنئے ٹیکس سسٹم میں کی گئی ہیں۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے 23 جولائی، 2024 کو شروع ہوئے مالی سال 25-2024 کے لئے مکمل بجٹ پیش کیا۔ یہ ان کا مسلسل ساتواں بجٹ ہے۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ جیسا عبوری بجٹ میں ذکرکیا گیا ہے، ہمیں 4 مختلف طبقات، غریبوں، خواتین، نوجوانوں اورکسانوں پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

کرکٹ کے سب سے بڑے ادارے آئی سی سی نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں ایک بڑا فیصلہ لیا ہے، جس سے کرکٹ کی دلچسپی مزید بڑھ جائے گی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ پورا معاملہ کیا ہے۔

کرن راو اورعامرخان تین سال پہلے الگ ہوگئے تھے۔ اب کرن راو نے اپنے طلاق کے بارے میں کھل کربات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے 7 سے 8 فٹ کے ایک ایسے جیل میں قید کرکے رکھا گیا ہے، جو عام طورپر دہشت گردوں کے لئے ہوتی ہے، جیل اتنی چھوٹی ہے کہ اس میں چلنے پھرنے تک کی بھی جگہ نہیں ہے۔