Bharat Express

Jammu Kashmir Assembly Election 2024: دھوکے باز پارٹی اور شاہی خاندان سے رہیں محتاط… ڈوڈا میں کانگریس پر جم کر برسے وزیر اعظم مودی

 ڈوڈا میں ایک بڑی عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی ہمارا پیاراجموں وکشمیرغیرملکی طاقتوں کے نشانے پرآگیا۔ اس کے بعد اس خوبصورت ریاست کوپریوارواد نے کھوکھلا کرنا شروع کردیا۔ اس بارکا الیکشن جموں وکشمیر کی قسمت کا فیصلہ کرنے والا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی ڈوڈا میں عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے۔

جموں وکشمیر کے ڈوڈا میں وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر بڑا حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکا الیکشن تین خاندانوں اوریہاں کے نوجوانوں کے درمیان ہے۔ ان میں ایک خاندان کانگریس کا ہے۔ ایک خاندان نیشنل کانفرنس کا ہے اور ایک خاندان پی ڈی پی کا ہے۔ جموں وکشمیر میں ان تین خاندانوں نے مل کرآپ لوگوں کے ساتھ جو کیا ہے، وہ کسی پاپ سے کم نہیں ہے۔

ڈوڈا اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک بڑی عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس بار کا الیکشن جموں وکشمیر کی قسمت طے کرنا والا ہے۔ آزادی کے بعد سے ہی ہمارا پیارا جموں وکشمیر غیرملکی طاقتوں کے نشانے پرآگیا۔ اس کے بعد اس خوبصورت ریاست کو پریوار واد نے کھوکھلا کرنا شروع کردیا۔ یہاں جن سیاسی پارٹیوں پر آپ نے بھروسہ کیا، انہوں نے آپ کے بچوں کی فکرنہیں کی۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ان خاندانوں نے صرف اور صرف اپنے بچوں کو آگے بڑھایا۔ جموں وکشمیر کے میرے نوجوان دہشت گردی میں پستے رہے اور پریوار واد کو آگے بڑھانے والی پارٹیاں آپ کو گمراہ کرکے مزے لیتی رہی ہیں۔ ان لوگوں نے جموں وکشمیر میں نئی قیادت کو کہیں بھی، کبھی بھی ابھرنے ہی نہیں دیا۔ پریوارواد نے دہائیوں تک یہاں کے بچوں اور ہونہار نوجوانوں کو آگے نہیں آنے دیا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ آپ سب یہاں ڈوڈا، کشتواڑ اور رامبن کے الگ الگ حصوں سے پہنچے ہیں۔ یہاں آنے کے لئے آپ نے گھنٹوں سفرکیا ہے، اس کے باوجود آپ کے چہرے پرتھکان کا نام ونشان نہیں ہے۔ چاروں طرف جوش ہی جوش ہے۔ آپ کا یہ پیار، آپ کا یہ آشیرواد میں دوگنی، تین گنی محنت کرکے ادا کروں گا۔ ہم اورآپ مل کرایک محفوظ اور خوشحال جموں وکشمیرکی تعمیرکریں گے۔