Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بہاراسمبلی میں وزیراعلیٰ نتیش کمارایک بارپھربرہم ہوگئے۔ ذات پات سے متعلق مردم شماری پربحث کے دوران وزیراعلیٰ نے آرجے ڈی کی خاتون رکن اسمبلی سے متعلق متنازعہ بیان دیا ہے، جس کے بعد ایوان میں جم کرہنگامہ ہوا۔

پارلیمنٹ کا سیشن چل رہا ہے۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا۔ آج یعنی بدھ کو پارلیمنٹ میں اس پربحث ہو رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بڑا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے ان کی ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی ہے۔

نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈومیں ٹیک آف کے دوران ایک طیارہ حادثے کا شکارہوگیا۔ اس طیارہ میں 19 لوگ سوارتھے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کوچھوڑکربی جے پی میں جانے والوں کی واپسی نہیں ہوگی۔ اگرکوئی ان کی واپسی کے لئے آیا تووہ اس پرسخت کارروائی کریں گے۔

افغانستان کی ٹیم ستمبرمیں ہندوستان کا دورہ کرسکتی ہے، جہاں پرٹیم واحد ٹسٹ میچ کی میزبانی کرسکتی ہے۔ افغانستان کی ٹیم ہندوستان کے ساتھ نہیں بلکہ دوسری ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔

بگ باس او ٹی ٹی-3 میں ایک نیا ریکارڈ بنا ہے۔ یہ ریکارڈ گھر کے پہلے وائلڈ کارڈ نے بنایا ہے، وہ بھی بے گھر ہونے کے بعد۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخراب عدنان نے کون سا کارنامہ انجام دیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کے حملے میں اب تک غزہ علاقے میں 39 ہزارسے زیادہ فلسطینی مارے جاچکے ہیں اور 89 ہزارسے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی فہرست میں فوجی اورعام شہری دونوں کوشامل کیا گیا ہے۔

نیٹ یوجی-2024 پیپرلیک معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیٹ یوجی امتحان منسوخ نہیں ہوگا۔ اس معاملے میں سالسٹرجنرل تشار مہتا نے مرکزاور این ٹی اے کی طرف سے دلیلیں پیش کیں۔

اترپردیش کے بریلی سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ بی جے پی لیڈرنے مذہب تبدیل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ پارٹی میں رہنے سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہے۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے منگل کوپارلیمنٹ میں پیش کئے گئے حکومت کے بجٹ کوکرسی بچانے والا اوردولوگوں کا بھلا کرنے والا قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ذات پات کی مردم شماری کے لئے رقم کا بندوبست ہونا چاہئے تھا، لیکن، اس کا بھی کوئی ذکرنہیں ہے۔