Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بھرت تیواری کی ماں کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ حادثہ کے بعد ماں نے ایس پی کو درخواست لکھی تھی۔ اب جاکر معاملہ درج ہوا ہے۔ ان میں شاہ پور پولیس اسٹیشن کے اس وقت کے سربراہ راجیش کمار مالاکر، سب انسپکٹر انکت آرین، سب انسپکٹر ہرچندرا کمار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر راما شنکر یادو اور خاتون کانسٹبل میرا کماری شامل ہیں۔

رام مندر چڑھاوا معاملے میں تین رکنی ایس آئی ٹی کی ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس رپورٹ میں چوری کی بات سامنے آئی ہے۔ مندر میں چڑھائے جانے والے چڑھاوے کی گنتی کے لئے ملازمین کو منتخب کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے عمل اور ٹرسٹ کے عہدیداروں کے ساتھ ان کے تعلقات سے متعلق سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تقریب میں کھیل، سماجی خدمات، انتظامی امور اور عوامی زندگی سے وابستہ متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی میں اولمپین، سابق بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی اور ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے صاحبزادے اشوک کمار دھیان چند، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سابق اسپیشل ڈائریکٹر اور جی ایس ٹی کے سابق رکن ایس کے پانڈا، زی میڈیا گروپ کے چیئرمین، بی جے پی کے سینئر لیڈر اور بھارت بھارتی کے نارتھ انڈیا کے انچارج الحاج محمدعرفان احمد، انڈین پیرا اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او وویک جی اور گاندھی منڈیلا فاؤنڈیشن کی مکھرجی نگرشاکھا کے رضاکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔

کانگریس تنظیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی خبرہے۔ ذرائع کے مطابق، چار جنرل سکریٹریوں کی چھٹی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ تین سے 4 ریاستوں کے ریاستی صدر بھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کو آئی سی سی نے پھٹکار لگائی ہے۔ انہیں یہ پھٹکار تیسرے ونڈے میں وارننگ کے بعد بھی باربارایک ہی غلطی کرنے کے لئے لگائی گئی ہے۔ پھٹکار کے علاوہ آئی سی سی نے ان کے کھاتے میں ڈی میرٹ پوائنٹ بھی جوڑے۔

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس میں بڑی بغاوت ہوئی ہے۔ رتبرتا بنرجی کی قیادت میں باغی اراکین اسمبلی نے ممتا بنرجی کو چیئرپرسن کے عہدے سے ہٹاکر انوپ رائے کو نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ 60 اراکین اسمبلی اور 70 کونسلروں کی حمایت سے بنی اس نئی کمیٹی نے ریاست کی سیاست میں بھونچال لا دیا ہے، جس سے پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق بھی سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے علی گنج تھانہ علاقے کے پرنیا علاقے میں پیر (22 جون) کو ایک دکان میں زبردست آگ لگ گئی، جس سے بڑے پیمانے پرخوف وہراس پھیل گیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دکان کے اوپر چلنے والے ایک کوچنگ سینٹر کے طلباء اور دیگر عمارت کے اندر پھنس گئے۔ ان میں سے 13 کی موت ہوگئی۔

برطانیہ کے وزیراعظم کیراسٹارمر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اگلا وزیراعظم منتخب کئے جانے تک وہ برطانیہ کے وزیراعظم بنے رہیں گے۔ لیبرپارٹی کے اندر بڑھتی کشیدگی کے درمیان پہلے ہی اس کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ وہ پیر کے روز عہدہ سے ہٹنے کا اعلان کردیں گے۔

 مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت نے پیرکے روزاسمبلی میں مالی سال 27-2026 کا اپنا مکمل بجٹ پیش کیا۔ شوبھیندوحکومت نے بجٹ میں کئی بڑے اعلان کئے ہیں۔شوبھندو حکومت نے ریاست میں 100,000 خالی اسامیوں کوپُرکرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر اسدالدین اویسی نے راجستھان کے بیکانیر، جیسلمیر وغیرہ سرحدی اضلاع میں مسلمانوں کے مذہبی مقام کو توڑنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے اسے جان بوجھ کرکی گئی امتیازی کارروائی بتایا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔