Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روزدعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزکے کمانڈرمحمد الضیف گذشتہ ماہ غزہ پراسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکاء کے ہاتھوں میں اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطین کے پرچم دیکھے گئے۔ اسماعیل ہنیہ کو جمعہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

کاشی وشوناتھ میں بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین اپیندررائے پہنچے تووہاں کی معزز اور سرکردہ شخصیات نے استقبال کیا اورکاشی کے سادھوسنتوں نے آشیرواد دیا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد ٹرسٹ کے آرڈر7 آر-11 کی درخواست خارج کردی ہے۔ جسٹس مینک کمارجین کی سنگل بینچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

محمد اعظم خان کے بیٹےعبداللہ اعظم خان نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (ایم پی) رام پورکے اس حکم کو چیلنج کیا ہے، جس میں ان کے پاسپورٹ کی اصلیت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے فوجداری کیس میں کچھ دفاعی ثبوت پیش کرنے کی درخواست کومسترد کیا گیا تھا۔

 بی جے پی ہائی کمان اس وقت جے پی نڈا کی جگہ پارٹی کواب نئے صدرکی تلاش میں مصروف ہے۔ اس سے متعلق پارٹی میں لمبے وقت سے غوروخوض جاری ہے۔

حکومت ہند کے سابق سیکرٹری اورآئی آئی سی سی کے صدارتی امیدوار افضل امان اللہ نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے سامنے کئی مسائل ہیں جن کے حل کی ضرورت ہے۔ آئی آئی سی سی اس سمت میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔

عمران خان کے بین الاقوامی معاملات کے مشیرسعید زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرعہدے کا الیکشن لڑیں گے کیونکہ عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں الیکشن لڑنا چاہئے۔ پہلی بارچانسلر کے لئے الیکشن آن لائن ہوگا۔

وزیراعظم مودی کی قیادت والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ریاست کے نمائندہ کے طورپرنائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمارسنہا شامل ہوئے ہیں۔ نتیش کمارکی اس میٹنگ میں نہ آنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

کانگریس کے زیراقتدارریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اورتمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شامل نہیں ہونے کا فیصلہ کیا۔