Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
Ram Mandir Donation Controversy: چڑھاوا چوری کے بعد اب زمین کی خریدوفروخت گھوٹالہ کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی، جانئے پوری تفصیل
رام مندرمیں چڑھاوا کی مبینہ چوری کے بعد، ایس آئی ٹی اب زمین کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی مکمل جانچ کررہی ہے۔ کم قیمت والی اراضی کو زیادہ قیمت پرخریدنے کے الزام کے بعد جانچ کے دائرہ میں توسیع کی گئی ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کے استعفیٰ کے بعد حکومت کی مداخلت سے ایس آئی ٹی کی تشکیل ہوئی۔ یہ ٹیم اب دونوں معاملوں کی جانچ کررہی ہے۔
اقلیتوں کے تئیں مرکزی وریاستی حکومت کا طرز عمل ٹھیک نہیں، یوم عاشورہ کے موقع پرمنعقدہ پریس کانفرنس میں مفتی افروزعالم قاسمی اور ڈاکٹر اے کے بھارتی کا بڑا بیان
پریس کانفرنس میں دہلی میں 30 جون سے 29 جولائی 2026 تک ہونے والے ایس آئی آر سے متعلق منظم طورپر بیدار رہنے کی اپیل کی گئی۔ ساتھ ہی مستقل بیداری کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا، تاکہ غفلت بے جاسے کسی طرح بھی سازشاً کسی کو شہریت سے محروم نہ ہونا پڑے۔
Amarnath Yatra 2026: امرناتھ یاترا سے پہلے ہائی الرٹ، دہشت گردانہ خطرے کے ساتھ خراب موسم سے نمٹنے کے بھی ہائی ٹیک انتظام
اس سال بھی امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی اوردہشت گردانہ خطرات کے لئے یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی پورے راستے پر دہشت گردانہ مخالف نیٹ ورک اور سیکورٹی انتظامات کو مضبوط کرلیا گیا ہے۔
Ram Mandir Trust On Resignation: چمپت رائے کے استعفیٰ پر فیصلہ باقی! رام جنم بھومی ٹرسٹ نے جاری کیا بڑا بیان
رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور ٹرسٹ کے رکن انل مشرا نے استعفیٰ دے دیا، لیکن اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ٹرسٹ نے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ رام مندر(ایودھیا) میں گزشتہ کچھ دنوں سے پیش آنے والے واقعات سے ہم بے حد صدمے میں ہیں اورغمزدہ ہیں۔
سروگیسی کے معاملے میں مدراس ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، 51 برس مکمل ہونے تک خاتون اہل تصور کی جائے گی
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سروگیسی کے ذریعہ ماں بننے کی خواہش رکھنے والی خاتون 50 سال کی عمرمکمل کرنے کے بعد بھی 51 سال کی عمرمکمل ہونے تک اہل سمجھی جائے گی۔ یعنی جب تک خاتون 51 برس کی نہیں ہو جاتی، اسے 50 سال کی عمرکے دائرے میں شمارکیا جائے گا۔ یہ اہم فیصلہ جسٹس شمیم احمد نے سنایا۔
مہاراشٹرمیں امتحان سے 24 گھنٹے پہلے TET کا پیپرلیک، تھانے میں سوال نامہ ملنے کے بعد امتحان ملتوی، بھیونڈی تھانے میں ایف آئی آر درج
مہاراشٹر کے تھانے میں ٹی ای ٹی امتحان کا پیپرلیک ہونے سے ہنگامہ مچ گیا، جس کا امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دراصل، ٹی ای ٹی کا امتحان اصل میں کل ہونا تھا، لیکن رپورٹس نے تصدیق کی ہے کہ پپر لیک ہوگیا تھا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن بورڈ (ایم ایس سی ای) نے کہا ہے کہ 28 جون 2026 کوہونے والے ٹی ای ٹی امتحان کو مکمل تحقیقات تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Sonia Gandhi on Gaza: سونیا گاندھی نے غزہ پرہندوستان کے موقف سے متعلق لکھا آرٹیکل، برہم بی جے پی نے کہا- ‘غیرملکی پالیسی پر ووٹ بینک’
سونیا گاندھی نے غزہ موضوع پرمرکزی حکومت کی خاموشی پرسوال اٹھائے۔ بی جے پی نے جواب دیتے ہوئے کانگریس پرغیرملکی پالیسی کوووٹ بینک سے جوڑنے کا الزام لگایا ہے۔
آئین پر حملہ کرنے کے لئے کانگریس طویل عرصے سے بدنام، کیجریوال انتخابی لیڈر ہیں: ڈاکٹر دنیش شرما کا بڑا حملہ
راجیہ سبھا رکن اوریوپی کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کانگریس اور اس کے اتحادی پارٹیوں پر آئین کی توہین کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس طویل عرصے سے آئین پر حملہ کرنے کے لئے بدنام رہی ہے اور آج بھی آئین کے تئیں اپوزیشن پارٹیوں کا رویہ منفی ہے۔
’’استاد خود دروناچاریہ ہوتا ہے، جو طالب علم کو ارجن کی طرح نکھارتا ہے‘‘، لکھنو میں ڈاکٹر دنیش شرما کا اظہار خیال
لکھنؤ کے اندرا گاندھی پرتشٹھان آڈیٹوریم میں اتر پردیش پرنسپل کونسل کے زیراہتمام منعقدہ 48ویں ریاستی کانفرنس میں راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور اترپردیش کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے اساتذہ اور پرنسپلز کے کردار کو معاشرے کی تعمیر کی سب سے اہم کڑی قرار دیا۔
India vs Ireland T20 Match: آئرلینڈ سے پہلی بار ہارا ہندوستان، شرے یس ایئر کی شرمناک شروعات، 17 سال کا دبدبہ ختم
آئرلینڈ نے ہندوستان کو 34 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ یہ ٹی-20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہے، جب آئرلینڈ نے ٹیم انڈیا کو ہرایا ہے۔





