Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi reply AAP MP Sanjay Singh Allegation: عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے راہل گاندھی کے دھرنے پراٹھائے تھے سوال، کانگریس لیڈر نے دیا ایسا جواب

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی کو اپنی رہائش گاہ پر دھرنے پر بٹھا دیا۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم طلبا کے احتجاج کو پوری حمایت دے رہے ہیں۔

نئی دہلی: نیٹ امتحان میں مبینہ پیپرلیک اورطلبا کے احتجاج کے معاملے پرلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے ایک بارپھرمرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ دہرایا ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی جانب سے کانگریس کے وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہردھرنے پرتنقید کئے جانے کے بعد راہل گاندھی نے اس کا جواب دیا۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ راہل گاندھی طلبہ کی تحریک کو کمزورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس پرردعمل دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ”ہم طلبا کی تحریک کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔ کل میرے منہ سے خون نکل رہا تھا، لیکن ہم پوری طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ قابل ذکرہے کہ سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی ) کے جنترمنتردھرنے کوکمزورکرنے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی نے راہل گاندھی کواپنی رہائش گاہ کے باہردھرنے پربٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ سونم وانگچک گزشتہ 23 دنوں سے بھوک ہڑتال پرہیں اور20 جولائی کواحتجاج کرنے والے نوجوانوں کو’’بے رحمی سے پیٹا گیا‘‘۔ سنجے سنگھ نے سوال اٹھایا کہ کانگریس جنترمنترکی تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کیوں نہیں کررہی ہے۔

وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کی حمایت

راہل گاندھی نے کہا کہ دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ سمیت طلبہ کی تمام مانگیں بالکل جائزہیں اوران پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ دہشت گرد نہیں بلکہ ایسے نوجوان ہیں جوایک مؤثر اورمنصفانہ تعلیمی نظام چاہتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی سے مطالبہ کیا کہ وہ طلبا سے معافی مانگیں اوران پرہوئے مبینہ حملوں کے ذمہ دارافراد کوجوابدہ ٹھہرایا جائے۔ پولیس کارروائی کا ذکرکرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ہمارے طلبا کے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے؟ انہوں نے ایسا کیا کیا ہے کہ ان پرہتھیارتانے جا رہے ہیں، انہیں پیٹا جا رہا ہے اورظلم کیا جا رہا ہے؟”

تعلیمی نظام کوشفاف، منصفانہ اورغیرجانبداربنانے کا مطالبہ

راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ طلبا پُرامن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں اورصرف اپنے حق کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان ایک ایسی تعلیمی نظام کے حق دارہیں جوشفاف، غیرجانبداراورمنصفانہ ہو۔ قائدِ حزبِ اختلاف نے مزید کہا کہ تعلیمی دباؤکے باعث کئی طلبا خودکشی جیسے انتہائی اقدامات پرمجبورہوئے ہیں، جوملک کے لیے ایک نہایت سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کا تعلیمی نظام، جسے کبھی دنیا کے بہترین نظام میں شمارکیا جاتا تھا، اب دھاندلی اوربے ضابطگیوں سے متاثرہوچکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read