Bharat Express DD Free Dish

Bigg Boss Details: ایک ساتھ 6 زبانوں میں لوٹے گا ’بگ باس‘، سلمان خان سے سوربھ گانگولی تک جمائیں گے رنگ

جیو ہاٹ اسٹار نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر 2026 سے ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم اوربنگلہ میں ’بگ باس‘ کے 6 نئے سیزن ایک ساتھ ٹی وی اورجیو ہاٹ اسٹار پرشروع ہوں گے۔ ستمبر2026 سے شروع ہونے والے فیسٹیو سیزن میں ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم اوربنگلہ زبانوں میں ’بگ باس‘ کے نئے سیزن دیکھنے کو ملیں گے۔ یہ پروگرام ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو ہاٹ اسٹارپربھی اسٹریم کیا جائے گا۔

ریئلٹی ٹی وی کے شائقین اور’بگ باس‘ کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ جیوہاٹ اسٹارنے اعلان کیا ہے کہ پہلی بار’بگ باس‘ کے 6 مختلف زبانوں کے نئے سیزن ایک ہی وقت میں پورے ملک میں نشر کئے جائیں گے۔ ستمبر2026 سے شروع ہونے والے فیسٹیوسیزن میں ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم اوربنگلہ زبانوں میں ’بگ باس‘ کے نئے سیزن دیکھنے کوملیں گے۔ یہ پروگرام ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو ہاٹ اسٹارپربھی اسٹریم کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق، اس بار’بگ باس‘ کوصرف ایک زبان یا ایک خطے تک محدود نہیں رکھا جا رہا ہے، بلکہ اسے پورے ملک کے سب سے بڑے تفریحی تہوارکی شکل دی جا رہی ہے۔ اس سیزن کی خاص بات اس کے مشہورمیزبان ہوں گے، جوبرسوں سے اپنے اپنے علاقوں میں ناظرین کے درمیان مقبول ہیں۔ جیوہاٹ اسٹارکا کہنا ہے کہ مختلف زبانوں کے یہ سیزن ایک ہی وقت میں شروع ہونے سے ملک بھرکے ناظرین ایک مشترکہ پلیٹ فارم پرجڑسکیں گے۔

اعداد وشمارکے مطابق، گزشتہ سال 2025 میں ’بگ باس‘ فرنچائزنے 50 کروڑسے زیادہ ویوورشپ حاصل کی تھی، جبکہ اسے 438 ارب سے زیادہ منٹس تک دیکھا گیا۔ جیوہاٹ اسٹارپرہر10 میں سے 6 ناظرین ’بگ باس‘ کی 24 گھنٹے لائیوفیڈ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس بارناظرین کوپہلے سے زیادہ اختیارات دیئے جائیں گے۔ 24×7 لائیواسٹریمنگ، ووٹنگ اورلائیوچیٹ کے ذریعے مداح براہ راست مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے کھیل پراثراندازہوسکیں گے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی ویوورشپ او ٹی ٹی کے کئی دوسرے ریئلٹی شوز سے کہیں زیادہ ہے۔

جیو ہاٹ اسٹار کی ٹیم کے مطابق فیسٹیو سیزن کے تین مہینوں میں، جب پورا ملک خریداری اورجشن کے موڈ میں ہوتا ہے، ’بگ باس‘ 20 کروڑسے زیادہ ہندی بولنے والے اورجنوبی ہندوستان کے 30 کروڑسے زیادہ ناظرین کوایک ہی پلیٹ فارم پر لے آئے گا۔ اس موقع کویادگار بنانے کے لیے جیو ہاٹ اسٹارنے ’انڈیاز بگ ریئلٹی‘ کے نام سے ایک خصوصی کافی ٹیبل بک بھی جاری کی ہے، جس میں ’بگ باس‘ کے دو دہائیوں پرمحیط سفرکوپیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ستمبرسے ناظرین کے گھروں میں ڈرامہ، تفریح اورتنازعات کا سب سے بڑا ریئلٹی شودستک دینے والا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read