Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے پاکستان کی جعفرایکسپریس ٹرین کوہائی جیک کرلیا، اس میں مسافروں کویرغمال بنا لیا گیا۔ پاکستانی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 104 یرغمالی کوآزاد کرالیا ہے۔ اس دوران گولی باری میں کئی فوجی اوربی ایل اے کے جنگجو مارے گئے۔

عدالت کے سامنے ابوعاصم اعظمی کی طرف سے دلیل دی گئی کہ ان کا یہ تبصرہ کسی شخص کی توہین کرنے یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے نہیں کیا گیا تھا۔ ان کے وکیل مبین سولکرنے عدالت کوبتایا کہ ایف آئی آر میں ان کے مؤکل کے خلاف کسی جرائم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

راؤزایوینیو کورٹ نے دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اوردیگرلیڈران کے خلاف سرکاری رقم کے غلط استعمال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

ہولی کی وجہ سے پارلیمنٹ بند ہوجانے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ملک گیر مہم جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

بلیا میں نئے میڈیکل کالج سے متعلق بی جے پی رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے مسلمانوں کے لئے الگ ونگ بنانے کا مطالبہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا ہے۔ ان کا ترک ہے کہ اس سے ہندو طبقہ محفوظ محسوس کرے گا۔

ہولی سے متعلق یوپی میں سیاسی بیانوں کا دورجاری ہے۔ سنبھل کے سی اوانوج چودھری کے بیان سے شروع ہوئے اس سلسلے میں اب ایک نام اورجڑگیا ہے۔

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو ہراکر شاندار جیت درج کی۔ گوتم اڈانی نے ٹیم انڈیا کی تاریخی جیت کا جشن مناتے ہوئے کہا- “India Zeals The Deal!”

’’عرب منصوبے‘‘ کے تحت اسرائیل اورحماس کے درمیان غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پرحکومت کے لیے آزاد اور پیشہ ور فلسطینی ٹیکنوکریٹس پرمبنی ایک انتظامی کمیٹی کے قیام کی تجویزپیش کی گئی ہے۔

مہاراشٹرمیں اورنگ زیب کی قبر کو منہدم کرانے کے مطالبہ پر وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا ہے کہ یہ اے ایس آئی کی محفوظ یادگار ہے اوراس کے لئے قانونی عمل کی پیروی ضروری ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈرابوعاصم اعظمی کی طرف سے اورنگ زیب کی تعریف پرسیاسی تنازعہ مزید گہرا ہوگیا ہے۔

جمعیۃعلماء ہند کے صدر نےکہا کہ بل کو جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کے حوالہ کرنے کاڈھونگ بھی کیا گیا اور اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران کی تجاویز اور مشورہ کو رد کردیا گیا، جو 14 ترمیمات کی گئیں ان میں بھی شاطرانہ اندازمیں ایسی دفعات جوڑدی گئیں، جن سے اوقاف پرحکومت کے قبضہ کرنے کی راہ آسان ہوجائے۔