Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


چمپئنز ٹرافی فائنل میں 76 رنوں کی شانداراننگ کھیلنے والے روہت شرما کوآئی سی سی رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ کلدیپ یادونے بھی لمبھی چھلانگ لگائی ہے۔ وراٹ کوہلی کو نقصان ہوا ہے۔

پاکستان کے بلوچستان میں منگل (11 مارچ) کو بلوچ باغیوں نے پاکستان کے بلوچستان میں 500 سے زائد مسافروں کولے جانے والی ٹرین کوہائی جیک کرلیا۔

لکھنؤ کے سروجنی نگر سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کاموں سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کافی مطمئن نظر آئے اورانہوں نے کافی تعریف کی۔

لکھنؤ کے سروجنی نگرسے بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹرراجیشور سنگھ نے اپنے تین سال کی مدت مکمل ہونے پر’تین سال بے مثال، سروجنی کا شکریہ‘ دیوس کا انعقاد کیا۔

نئی دہلی: بھارت کے سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹرریلائنس جیو کے 5 جی نیٹ ورک نے مہا کمبھ میلے میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اوکلا کے ذریعہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، مہا کمبھ میں نہ صرف ریلائنس جیو کے نیٹ ورک کی رفتارسب سے تیز تھی، بلکہ اس نے اپنے حریف بھارتی ایئرٹیل …

الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل کی جامع مسجد میں باہری دیواروں پر پینٹنگ (رنگ وروغن) کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے اے ایس آئی کے طریقہ کارپرسخت ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے حکومت کے اشارے پرکام کرنے کا الزام لگایا۔

ملک میں ہولی اورجمعہ سے متعلق مسلسل بحث جاری ہے۔ اسی درمیان بہار کے دربھنگہ کی میئرانجم آرا کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد سیاسی ہنگامہ مچ گیا ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشوبھیندوادھیکاری نے بی جے پی رکن اسمبلی کا مائیک بند کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار بی جے پی کی حکومت آجانے دو، ٹی ایم سی کے سبھی مسلم اراکین اسمبلی کو سڑک پرپھینکوا دیں گے۔

ایئرٹیل اورریلائنس جیو کے راستے ایلن مسک اپنی اسٹارلنک سروس کی ہندوستان میں توسیع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ایئرٹیل کے بعد اب اسٹارلنک نے مکیش امبانی کی ریلائنس جیو کے ساتھ بھی ہاتھ ملا لیا ہے۔ اسٹارلنک کی ہندوستان میں انٹری سے آپ کو کس طرح سے فائدہ ہوگا، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

ہولی اور نماز جمعہ سے متعلق تنازعہ کے درمیان معروف کتھا واچک دیوکی نندن ٹھاکر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت دونوں طرف سے ہوگی، ایک طرف سے نہیں۔