نیشنل کانفرنس کے سربراہ اورجموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے وقف قانون پراپنے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ پیرکے روز(7 اپریل) کوانہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اس بل کے خلاف ہے۔ کئی فریق اس وقت سپریم کورٹ میں ہیں، اس لئے اسپیکر (جموں وکشمیر) نے ڈبیٹ نہیں ہونے دیا۔ کیونکہ مسئلہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف کرے گا۔ گندربل میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وقف پرکسی سے بات نہیں کروں گا، جو بات کہنی ہے وہ وزیراعلیٰ کریں گے۔
جموں وکشمیراسمبلی میں جم کرہنگامہ
دراصل، پیر(7 اپریل) کو جموں وکشمیراسمبلی میں وقف قانون سے متعلق تجویزکومسترد کردیا گیا ہے۔ اسمبلی کے اسپیکرعبدالرحیم راتھر نے وقف پرتبادلہ خیال کے لئے وقفہ سوال ملتوی کرنے کی تجویزکومنظورکردیا۔ یہ تجویزنیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی نظیرگریزی اورتنویرصادق نے پیش کی تھی۔ اس کے بعد جم کرہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ اتنا ہوا کہ دوبارایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ کانگریس اوربی جے پی کے اراکین اسمبلی میں ہاتھاپائی کی نوبت آگئی۔ تیسری باراسپیکر نے پورے دن کے لئے کارروائی کو ملتوی کردیا۔
#WATCH | Ganderbal, J&K: On Waqf Act, National Conference President Farooq Abdullah says, “National Conference is against this bill. It is unconstitutional. There are parties in the Supreme Court. Hence, the Speaker did not allow a debate on it… We are hopeful that the Supreme… pic.twitter.com/GV2JC8WzMv
— ANI (@ANI) April 7, 2025
وزیرداخلہ کے کشمیردورے پر کیا بولے فاروق عبداللہ؟
جب فاروق عبداللہ سے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے جموں وکشمیردورے پرردعمل پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ وہ توآتے رہتے ہیں۔ اچھی بات ہے۔ یہاں آکردیکھیں گے کہ یہاں کے حالات کیسے ہیں۔ ہمارے بارڈرس کے حالات کیسے ہیں۔ ہماری ریاست کے حالات کیسے ہیں۔ امید ہے کہ بہت جلد ہی ریاست (اسٹیٹ ہڈ) کو واپس کریں گے۔ امید پر دنیا قائم ہے۔ امید نہیں ہوتی تو انسان مرجاتا۔ امید پرہی انشاء اللہ ہم لوگ زندہ ہیں۔ ان سے امید کرتے ہیں کہ ہماری مشکلات کو دورکریں۔
وقف قانون کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے کئی لیڈر
واضح رہے کہ وقف قانون کے خلاف کئی فریق سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں۔ ان میں بہارکے کشن گنج کے کانگریس رکن پارلیمنٹ محمد جاوید، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی، کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی اورراجیہ سبھا رکن کپل سبل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند (مولانا ارشد مدنی) نے بھی سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اورملی تنظیمیں بھی عدالت جانے کی تیاری کررہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



