Bharat Express

Delhi Drugs Scam Case: ڈرگس گھوٹالہ معاملہ میں سی بی آئی جانچ کا حکم، وزارت داخلہ نے ایف آئی آر درج کرنے کی دی اجازت

مرکزی وزارت داخلہ نے محلہ کلینک میں مبینہ طور پر خراب دواؤں کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کے احکامات دے دیئے ہیں۔

دہلی کی کیجریوال حکومت کے خلاف وزارت داخلہ نے سی بی آئی جانچ کا حکم دے دیا۔

Delhi Drugs Scam Case: دہلی میں مبینہ دوا گھوٹالے کے معاملہ میں مرکزی وزارت داخلہ نے سی بی آئی جانچ کے احکامات دے دیئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ کی سفارش پرسی بی آئی کو ایف آئی آردرج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ دہلی کی کیجریوال حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے محلہ کلینک میں مبینہ طورپرخراب دوا دینے کے الزام لگے ہیں۔ اس معاملے میں لیفٹیننٹ گورنرنے سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی۔ مرکزی حکومت نے اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے دوا گھوٹالہ معاملے میں ایسے وقت میں جانچ کے احکامات دیئے ہیں، جب ایک دن پہلے ہی لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے محلہ کلینک میں ‘فرضی ٹیسٹ’ کرانے کے الزامات سے متعلق سی بی آئی جانچ کرانے کی سفارش کی تھی۔

محلہ کلینک میں فرضی جانچ کا بھی الزام

اس سے پہلے جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے پرائیویٹ لیبارٹریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے محلہ کلینک کے ذریعے’فرضی ٹیسٹ’ کروانے کے الزامات کی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ محلہ کلینک دہلی حکومت کی نگرانی میں چلائے جاتے ہیں۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال سامنے آیا تھا کہ محلہ کلینک میں ڈاکٹرنہیں آرہے ہیں، پھربھی انہیں حاضردکھایا جا رہا ہے۔ ان کی غیرموجودگی کے باوجود مریضوں کو جانچ اوردوائیں لکھی جا رہی تھیں۔ بعد میں پایا گیا کہ فرضی مریضوں پر ٹسٹ کئے گئے۔ الزام ہے کہ پرائیویٹ لیب کی مدد کے لئے محلہ کلینک میں بھوت کے مریضوں پرلاکھوں ٹسٹ کئے گئے تھے۔ اس کی آڑمیں پرائیویٹ لیب کوکروڑوں روپئے کی ادائیگی کی گئی۔ اس معاملے میں بی جے پی نے کروڑوں روپئے کا الزام لگایا ہے۔

بی جے پی نے کیجریوال حکومت کوگھیرا

اس موضوع پربی جے پی نے کیجریوال حکومت پرتنقید کی ہے۔ بی جے پی ترجمان سدھانشوترویدی نے کہا کہ محلہ کلینک میں ایسے مریضوں کا بھی علاج کردیا گیا ہے، جن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ پہلے تو یہ حکومت شراب کا گھوٹالہ کررہی تھی، اب دوا کا بھی گھوٹالہ کردیا ہے۔


-بھارت ایکسپریس

Also Read