Bharat Express

Naresh Agarwal Ke Rajneetik 50 Varsh: ’نریش اگروال کے سیاسی 50 سال‘ کتاب کا اجراء 13 جنوری کو، سیاسی زندگی پر مبنی ہے یہ کتاب

نریش چندراگروال ایسے ہندوستانی سیاستداں ہیں جو کانگریس سے بی جے پی تک، وہ یوپی کی ہر بڑی پارٹی میں رہ چکے ہیں۔ ان کی سیاسی زندگی 50 سالوں پر محیط ہے اور وہ یوپی کا اہم چہرہ رہے ہیں۔

نریش اگروال کی سیاسی زندگی کے 50 سال پر محیط ایک کتاب منظرعام پرآگئی ہے۔

Book On Naresh Chandra Agrawal: یوپی کی سیاست کا کافی اہم اورمشہورچہرہ سابق وزیراوررکن پارلیمنٹ نریش اگروال کے سیاسی سفرپرایک کتاب لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں ان کی 50 سالہ سیاسی زندگی کو پیش کیا گیا ہے۔ اس لئے اس کتاب کا نام بھی ’نریش اگروال کے سیاسی 50 سال‘ ہے۔ اس کتاب کے مصنف دیوکی نندن مشرا ہیں اوراسے پربھات پرکاشن نے شائع کیا ہے۔ اب یہ کتاب منظرعام پرآنے والی ہے۔ یوپی حکومت کے محکمہ آبکاری اورامتناع کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) نتن اگروال کی جانب سے کتاب کی ریلیزتقریب میں شرکت کے لیے لوگوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

کتاب کا اجراء بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سنیل بنسل، بی جے پی کے ریاستی صدربھوپیندرسنگھ چودھری اورمرکزی وزیرمملکت سنجیو بالیان کریں گے۔ کتاب کی اجراء کا وقت 13 جنوری بروز ہفتہ صبح 10:30 بجے متعین کیا گیا۔

نریش چندراگروال کے خون میں سیاست ہے۔ ان کے والد ہردوئی کے رکن اسمبلی تھے، اس وجہ سے بچپن سے ہی وہ سیاست میں سرگرم تھے۔ 1980 میں وہ پہلی بار ایم ایل اے بنے، اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑکرنہیں دیکھا۔ اپنی روایتی سیٹ ہردوئی سے سات بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے اوردو بار راجیہ سبھا کے رکن بنے۔ وہ چار باریوپی حکومت میں کابینی وزیررہے۔ نریش اگروال نے اپنی سیاست کے 50 سال مکمل کرلئے ہیں۔ اب نریش اگروال کی سیاست کے 50 سال نامی کتاب ان کی سیاسی زندگی کی کہانی ہے۔

نریش چندراگروال نے وزیرتوانائی رہتے ہوئے انہوں نے گھرگھربجلی پہنچانے کی مہم شروع کی تھی۔ سال 1996 میں انہوں نے کانگریس کو توڑ کر لوک تانترک کانگریس کی تشکیل کی اور بی جے پی کو حمایت دے کر کلیان سنگھ کو وزیراعلیٰ بنوایا۔ اسی وقت وہ پہلی بار یوپی حکومت میں کابینی وزیربنے۔ پورے ملک میں اس توڑ پھوڑ کو “نریش فارمولہ’ کے نام سے جانا گیا۔ بنیادی طور پر ہردوئی ضلع کے باشندہ نریش اگروال کی پیدائش یکم اکتوبر 1951 کو ہوئی تھی۔ 1972 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ سرگرم سیاست میں کود گئے اور 1974 میں یوتھ کانگریس ہردوئی کے صدربنے۔

-بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read