Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے اعلان کے مطابق حملے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے حماس کی کمان کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 2 اکتوبر 2024 تک انجینئررشید کوعبوری ضمانت دی گئی ہے۔ آئندہ جموں وکشمیراسمبلی الیکشن میں تشہیرکرنے کے لئے انہیں عبوری ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے تین ماہ کے لئے عبوری ضمانت مانگی تھی۔

ہریانہ کی پیہووا سیٹ سے بی جے پی امیدوارکنول جیت سنگھ اجرانا نے الیکشن لڑنے سے انکارکردیا ہے۔ سابق وزیرسندیپ سنگھ کا ٹکٹ کاٹ کربی جے پی نے کنول جیت سنگھ کو میدان میں اتارا تھا۔

بٹو بجرنگی جس سیٹ سے الیکشن لڑ رہا ہے، وہاں سے کانگریس نے موجودہ رکن اسمبلی نیرج شرما کو ٹکٹ دیا ہے۔ نیرج شرما کے والد پنڈت شیوچرن لال شرما بھی اس سیٹ سے 2009 میں آزاد رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اوربعد میں بھوپیندرسنگھ ہڈا کی حکومت میں وزیربنے تھے۔

این آئی اے اے ٹی ایس کورٹ کے جج وویکا نند شرن ترپاٹھی کے ذریعہ سبھی ملزمین کو کل سزا سنائی جائے گی۔ ملزمین کو قصوروارقرار دیئے جانے والی دفعات میں 10 سال سے لے کرعمرقید کی سزا تک کا التزام ہے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل بھروسہ ہے کہ ہم ہریانہ اور جموں وکشمیر میں بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑیں گے اور جیت بھی حاصل کریں گے۔

مہاراشٹر کی سیاست میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اعلان کردیا کہ ان کی پارٹی آنے والے ریاستی اسمبلی الیکشن میں کئی سیٹوں پرامیدوار اتارے گی۔

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ میں اب تک 29 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو 9 امیدواروں کی فہرست جاری کرنے سے پہلے پارٹی نے پیر کو 20 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے چھترپال سنگھ کوٹکٹ دیا ہے۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آئی آئی سی سی) میں وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس میں اس بل کی پُر زور مخالفت  کی گئی۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے سے وابستہ افراد نے شرکت کی اورحکومت کی نیت پرسوال اٹھاتے اس بل کوقانون نہ بننے دینے کا عزم کیا۔

دہلی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ وہ روزانہ ای ڈی دفتر میں پیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔ انہیں کسی بھی شرط پر رہا کردیا جائے۔