Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سیاسی پارٹیوں نے تیاری شروع کردی ہے۔ کانگریس بھی مقابلے میں کوئی کسرنہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔ کانگریس نے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔

اتراکھنڈ کی رجت جینتی پربھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کی طرف سے ایک میگا کانکلیو کا انعقاد 13 دسمبرکو دہرہ دون شہر میں آج کیا جا رہا ہے۔ اس کا نام ’نئے بھارت کی بات، اتراکھنڈ کے ساتھ‘ ہے۔

چمپئنزٹرافی 2025 سے متعلق ہندوستان اورپاکستان کے درمیان تنازعہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب آئی سی سی دونوں کے درمیان تنازعہ کا حل نکالے گا۔

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کا الزام ہے کہ لیفٹ کے طلبا ہمیشہ اے بی وی پی کے پروگراموں میں رخنہ اندازی کرتے ہیں اورآج بھی لیفٹ کے طلبا کی طرف سے پتھربازی ہوئی ہے۔

ہاتھرس میں آبروریزی متاثرہ کے اہل خانہ نے کہا کہ اپنی تکلیف اور پریشانی لے کر وہ کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے علاوہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوسمیت کئی لوگوں کوخط لکھا تھا۔

سپریم کورٹ میں جمعرات (12 دسمبر، 2024) کو پلیسیزآف ورشپ ایکٹ پر سماعت ہورہی ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں سماعت کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ اورراجیہ سبھا چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد اورجارج سوروس کے مبینہ تعلقات سے متعلق بی جے پی کانگریس پرحملہ آورہے۔ اسی درمیان پرمود کرشنم نے راہل گاندھی پرطنزکرتے ہوئے سوشل میڈیا پریہ تبصرہ کیا۔

’ایک ملک، ایک الیکشن‘ بل سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے۔ آئندہ ہفتے اسے پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے آج جمعرات کو ’مہیلا سمّان یوجنا‘ کا اعلان کردیا ہے۔ آج صبح دہلی کابینہ کی میٹنگ میں اس اسکیم کو منظوری ملی تھی۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) کے رکن ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کی آواز دبائی جا رہی تھی، ایسا مسلسل ہو رہا تھا، اس لئے اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لئے راجیہ سبھا کے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز لائی جائے۔