Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریجنل سینٹر، دہلی کی افتتاحی تقریب کے بینر میں اردو کے غائب ہونے پر وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے ہمارے تمام بینر اردو میں ہوتے ہیں۔ یہاں کسی وجہ سے اردو نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کاتب نہ ملا ہو، لیکن ہم اردو کو نظرانداز نہیں کرتے ہیں بلکہ پہلا لفظ اردو میں ملے گا۔

 حکومت باربار کہہ رہی ہے کہ وہ مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسی درمیان ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ سی جے پی کے لیڈران نے حکومت سے بات چیت کرنے سے منع کردیا ہے۔

سونم کی جانب سے پیش وکیل نے کہا کہ وہ اس وقت شیلانگ میں موجود ہے اورضمانت کی تمام شرائط پرعمل کررہی ہے، اس لئے اسے دوبارہ جیل بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن سپریم کورٹ نے یہ دلیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے حقائق اورالزام کی سنگینی کودیکھتے ہوئے اس کا ضمانت پرباہررہنا مناسب نہیں ہے۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدروکاس سنگھ نے چیف جسٹس سوریہ کانت کی بنچ کے سامنے دہلی کے 16 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کئے جانے کا معاملہ اٹھایا۔ وکاس سنگھ نے کہا کہ وکلا اور رجسٹری عملے کی اسکریننگ کی جا سکتی ہے، لیکن اسٹیشن بند ہونے سے عدالتی کام متاثر ہو رہا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگرلنچ تک اسٹیشن کھولنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا توعدالت اس میں مداخلت کرسکتی ہے۔

جوہریونیورسٹی کو بچانے کی جنگ جاری ہے۔ سماجوادی پارٹی کا وفد آج رام پور جائے گا۔ رام پور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی نے یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے متعلق سماجوادی پارٹی کے لیڈران میں زبردست ناراضگی ہے۔ سماجوادی پارٹی کا کہنا ہے کہ جوہر یونیورسٹی پر بلڈوزر چلانا ’تعلیم کے حقوق‘ کو منہدم کرنے جیسا ہے اور یہ آئین کی روح کے خلاف ہے۔

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے لکھا، ’’وزیراعظم مودی کی قیادت میں طلبا کے مفاد کا تحفظ اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘

 کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا جنتر منتر پربدھ (22 جولائی) کو 25ویں دن بھی احتجاج جاری ہے۔ اس دوران مظاہرین پرآنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے یہ بھی احتجاج میں کچھ شرپسند عناصرشامل ہوگئے تھے۔ سی جے پی کارکنان اورطلبا مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرمحمد میاں نے کہا کہ اردویونیورسٹی اپنے طلبا کے لئے معیاری کتابیں تیار کی ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی مزید کتابیں تیار کی جائیں گی۔ اس یونیورسٹی  نے اردومیڈیم طلبا بالخصوص مدارس کےطلبا کے لئے  پروفیشنل کورسیز کا موقع فراہم کرکے ان کے لیے ایک بہتر مستقبل ہموار کرنے میں ایک اہم کردارادا کر رہی ہے۔

افغانستان کرکٹ سے ایک بڑی اورحیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹیم کو عروج پرپہنچانے والے اسٹار کھلاڑی اچانک کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پھر بورڈ نے اس کھلاڑی کو ٹیم کی کمان سونپی ہے۔ حشمت اللہ شاہدی 2022 کی شروعات میں ونڈے ٹیم کے کپتان بنے تھے اور2023 ونڈے ورلڈ کپ اور2025 آئی سی سی چمپئنزٹرافی میں ٹیم کے کپتان تھے۔

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی کو اپنی رہائش گاہ پر دھرنے پر بٹھا دیا۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم طلبا کے احتجاج کو پوری حمایت دے رہے ہیں۔