نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی پردیش اقلیتی مورچہ کی تشکیل کی گئی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدراورمرکزی وزیر مملکت کی منظوری کے بعد اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدرانیس عباسی نے فہرست جاری کی۔ فیصل منصوری، شبانہ رحمٰن، کلجیت کور، وسیم وارثی، شیخ رئیسہ تبسم، ناصررضا، وپن جین اورسنجے جین کو نائب صدربنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عرفان سلمانی، سچن جین، ہرجیندرسنگھ سوڈھی، کو جنرل سکریٹری (مہامنتری) بنایا گیا ہے۔ مصطفیٰ صدیقی کو خازن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جبکہ چیف ترجمان کی ذمہ داری امتیازاحمد کو سونپی گئی ہے۔ یہ ذمہ داری امتیازاحمد کو تیسری باردی گئی ہے۔ خالد علی، انیس صدیقی، چرن جیت سنگھ راجپوت اورچاند میاں عرف ببلوخان کوترجمان بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا سربراہ کی ذمہ داری نکم حسین کودی گئی ہے جبکہ آئی ٹی سیل کا ہیڈ پردیپ جین کوبنایا گیا ہے۔ وہیں سعید احمد، شبیرحسین، مرشدہ خاتون، وکیل قریشی، ڈیویڈ بابو، ویریندرجین، پریتی سنگھ کومنتری (سکریٹری) بنایا گیا ہے۔ آفس سکریٹری کی ذمہ داری حاجی تابین کو دی گئی ہے۔
صحافی امتیاز احمد کومسلسل تیسری بارمیڈیا چیف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تنظیم کی جانب سے مسلسل تیسری باراعتماد کا اظہار کیے جانے پرامتیازاحمد نے دہلی اقلیتی مورچہ کے صدر انیس عباسی اورپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ امتیازاحمد گزشتہ کئی برسوں سے بی جے پی سے فعال طورپروابستہ ہیں۔ صحافت کے شعبے میں رہتے ہوئے انہوں نے سماجی، سیاسی اور عوامی مفاد سے متعلق مسائل کو نمایاں طورپراٹھانے کے ساتھ انہیں حکومت اورمتعلقہ حکام تک پہنچانے میں بھی اہم کردارادا کیا ہے۔ سماجی مسائل کے تئیں ان کی سرگرمی اور تنظیم کے لیے ان کی وابستگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ایک بار پھریہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
میڈیا چیف کی ذمہ داری ملنے کے بعد امتیازاحمد نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بی جے پی کی جانب سے مسلسل تیسری باران پراعتماد کا اظہاران کے لیے اعزازکے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے اس کے لیے اقلیتی مورچہ کے صدرانیس عباسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری وفاداری، ایمانداری اورلگن کے ساتھ تنظیم کی ذمہ داریوں کونبھائیں گے۔ امتیازاحمد نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بی جے پی’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اورسب کا پریاس‘‘ کے منترکے ساتھ سماج کے تمام طبقات کوساتھ لے کرآگے بڑھنے پریقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مثبت سوچ کے ساتھ وہ تنظیم کی سرگرمیوں، عوامی خدمت کے پروگراموں اورعوامی مفاد سے متعلق مسائل کومیڈیا اورڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے مؤثراندازمیں عوام تک پہنچانے کی مسلسل کوشش کریں گے۔
اس موقع پردہلی اقلیتی مورچہ کے صدرانیس عباسی نے سبھی نومنتخب عہدیدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے امتیازاحمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتیازاحمد طویل عرصے سے تنظیم کے ساتھ فعال طورپرکام کررہے ہیں۔ میڈیا کے شعبے میں ان کی سمجھ، سرگرمی اورتنظیم کے تئیں وابستگی کودیکھتے ہوئے ایک بارپھران پراعتماد کا اظہارکیا گیا ہے۔ انیس عباسی نے امید ظاہرکی کہ امتیازاحمد اپنی ذمہ داری کوپوری سرگرمی اورلگن کے ساتھ نبھاتے ہوئے اقلیتی مورچہ کی سرگرمیوں اورعوامی مفاد سے متعلق مسائل کوسماج اورمیڈیا تک مؤثر اندازمیں پہنچانے میں اہم کردارادا کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
