بی جے پی اقلیتی مورچہ کی تشکیل نو، نائب صدور، جنرل سکریٹری اور ترجمان کا اعلان، امتیاز احمد کو مسلسل تیسری بار میڈیا چیف کی ذمہ داری
امتیاز احمد نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بی جے پی ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اورسب کا پریاس‘‘ کے منترکے ساتھ سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پریقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مثبت سوچ کے ساتھ وہ تنظیم کی سرگرمیوں، عوامی خدمت کے پروگراموں اورعوامی مفاد سے متعلق مسائل کومیڈیا اورڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے مؤثراندازمیں عوام تک پہنچانے کی مسلسل کوشش کریں گے۔





