Bharat Express DD Free Dish

BJP Minority Morcha

امتیاز احمد نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بی جے پی ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اورسب کا پریاس‘‘ کے منترکے ساتھ سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پریقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مثبت سوچ کے ساتھ وہ تنظیم کی سرگرمیوں، عوامی خدمت کے پروگراموں اورعوامی مفاد سے متعلق مسائل کومیڈیا اورڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے مؤثراندازمیں عوام تک پہنچانے کی مسلسل کوشش کریں گے۔

پروگرام کے منتظم انیس عباسی نے کہا کہ ہمارا ترنگا ہماری پہچان، ہمارا اتحاد اور ہمارے ہندوستان کا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جامع مسجد علاقہ میں منعقد کی گئی اس ترنگا یاترا سے مسلم کمیونٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ حب الوطنی ان کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، حب الوطنی کسی ایک مذہب کی آواز نہیں بلکہ ہر ہندوستانی کے دل کی آواز ہے، آج وہ ملک کے تئیں لگن، اتحاد اور بھائی چارے کی زندہ مثال بن کر ہم وطنوں کے سامنے ہیں۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے انڈیا گیٹ کا نام بدل کر ’بھارت ماتا دوار‘ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے محب وطن شہیدوں کو سچی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ نے کہا کہ آپ ہندوستان کے مسلمانوں کا نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ پسماندہ سماج کو آپ نے نہ کے برابر حصہ داری دی ہے اور نہ ہی اس کے لئے آپ نے کبھی آواز اٹھائی جبکہ ملک میں 80 فیصد مسلمان پسماندہ طبقے سے آتے ہیں۔ یہ ایک غیر ضروری تنظیم ہے، لہٰذا اس کے نام سے’بورڈ‘ لفظ ہٹایا جائے۔

اقلیتی محاذ کے سربراہ جمال صدیقی نے دہلی این سی آر کے 7 اقلیتی نوجوانوں کو”ڈاکٹرکلام اسٹارٹ اپ ایوارڈ“ دیا۔ جس میں 4 مرد اور 3 خواتین کے نام شامل ہیں۔

راجستھان کے بانسواڑہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ مسلمانوں میں دولت کو دوبارہ تقسیم کرے گی۔