Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


جمعیۃعلماء ہند صدرمولانا ارشد مدنی نے آج کی عدالتی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم توحتمی فیصلے کے منتظر تھے، لیکن پورے دن تک چلی بحث کے بعد اس کا جو ماحصل سامنے آیا ہے، وہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ قابل اعتراض مناظرکوہٹائے جانے کے بعد بھی اس فلم میں اس طرح کا مواد اب بھی موجود ہے، جوہمارے معاشرے میں منافرت کا زہرگھول سکتا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے فروری 2020 کے دہلی فسادات میں سازش کرنے سے متعلق کیس کے ملزم شاداب احمد کی درخواست ضمانت پراپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ یواے پی اے کے تحت گرفتار شاداب پرشہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہروں کے دوران فسادات بھڑکانے کا الزام ہے۔

کیرلا کی نرس نمیشا پریا کو 16 جولائی کو یمن میں پھانسی ہونی ہے۔ اس درمیان سپریم کورٹ نے نمیشا کے اہل خانہ کی عرضی قبول کرلی ہے۔ ایسے میں اب سپریم کورٹ ان کی عرضی 16 جولائی کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں کل 11 عرضیاں سنوائی کے لئے لگی تھیں۔ ان میں این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس اورپیپلزیونین سول لبرٹیزکے علاوہ کانگریس، آرجے ڈی اورٹی ایم سی جیسی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کی بھی عرضی تھی۔ عرضی گزارفریق نے دلیل دی کہ الیکشن کمیشن ناگرکتا یعنی شہریت کی جانچ نہیں کرسکتا۔

صدرڈونالڈ ٹرمپ نے ان خبروں پر بھی تبصرہ کیا جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی، اسرائیلی اور قطری حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل اہمیت معاہدے کے حصول کی ہے، اور وہ معاہدہ قریب ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے کہا کہ ایمرجنسی سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سنجے گاندھی کے ذریعہ چلائی گئی نسبندی مہم کو 'ظلم کی مثال' قرار دیا۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹسٹ لارڈس میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹسٹ میچ کے لئے کیسی پچ استعمال ہوگی، یہ بڑا سوال ہے۔ ٹسٹ میچ شروع ہونے سے پہلے اچانک انگلینڈ کی ٹیم نے ایک حیران کرنے والا فیصلہ لیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بہارکے اسپیشل انٹینسیوریویژن (ایس آئی آر) کی سماعت کی۔ درخواست گزارنے ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے عمل پر سوالات اٹھائے، ساتھ ہی آدھارکارڈ کو تسلیم نہ کرنے پر سوال اٹھایا گیا۔

گجرات کے پردا میں گمبھیرا پُل حادثے میں اب تک 15 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ تین لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ راحت اوربچاؤکام میں این ڈی آرایف اورایس ڈی آرایف کی ٹیمیں مسلسل مصروف ہیں۔

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغرکی مشتبہ حالت میں لاش ملی۔ ان کی موت سے متعلق کئی طرح کے سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔