Bharat Express DD Free Dish

Congress Highlights Vote Chori Campaign: کانگریس کی ’ووٹ چوری‘ مہم تیز، سوشل میڈیا پرجاری کیا ایک نیا ویڈیو

کانگریس نے اپنی ووٹ چوری مہم کومزید تیزکرتے ہوئے سوشل میڈیا پرایک ویڈیوشیئرکیا، جس میں دو لوگ فرضی ووٹ ڈالتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ راہل گاندھی نے ویڈیوشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ووٹ کی چوری، آپ کے حقوق کی چوری اورآپ کی پہچان کی چوری ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)

کانگریس نے بدھ کو’ووٹ چوری‘ کے خلاف چل رہی اپنی مہم کوتیزکرتے ہوئے ایک نیا ویڈیوجاری کیا۔ ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ کیسے فرضی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پارٹی سربراہ ملیکا ارجن کھڑگے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی آوازاٹھائیں اورآئینی اداروں کو بی جے پی چنگل سے بچانے میں ان کی مدد کریں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک منٹ کا ویڈیوشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ووٹ کی چوری، آپ کے حقوق کی چوری اورآپ کی پہچان کی چوری ہے۔

کھڑگے اور پرینکا گاندھی نے پوسٹ کیا ویڈیو

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر’بوتھ پرووٹ چوری‘ سرخی والے ویڈیوکوٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ووٹ کے حقوق کوچھیننے نہ دیں۔ اس بارسوال پوچھیں اورجواب مانگیں۔ ووٹ چوری کے خلاف اپنی آوازاٹھائیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کودیئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ آئینی اداروں کوبی جے پی کے چنگل سے آزاد کرائیں۔ وہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرانے بھی ایکس پریہ ویڈیوشیئرکیا۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کے ووٹ کی چوری آپ کے حقوق کی چوری ہے۔ آپ کی پہچان کی چوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ووٹ کے حقوق کو بچائیں اورووٹ چوری کے خلاف اپنی آوازاٹھائیں۔

ویڈیو میں کیا ہے؟

کانگریس کی طرف سے بنائی گئی ویڈیومیں ایک خاندان کودولوگوں کے ساتھ پولنگ بوتھ میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جوانہیں بتاتے ہیں کہ ان کا ووٹ پہلے ہی ڈالا جا چکا ہے۔ ویڈیوکے آخرمیں، دونوں افراد کوجعلی ووٹ ڈالتے اورایک میزپربیٹھے ایک اہلکارکو انگوٹھا دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کی میزپر’چناؤ چوری آیوگ’ (الیکشن چوری کمیشن) کی ڈسپلے پلیٹ لگی ہوئی ہے۔

ویب پورٹل کیا گیا لانچ

کانگریس نے لوگوں کے لئے ویب پورٹل بھی لانچ کیا ہے تاکہ لوگ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف الیکشن کمیشن سے جوابدہی کا مطالبہ کرسکیں اور ڈیجیٹل ووٹرلسٹ کے مطالبہ کی حمایت کرسکیں۔ راہل گاندھی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ votechori.in/ecdemand پر رجسٹریشن کرکے اس مطالبہ کی حمایت کریں۔ اس پورٹل پرکوئی بھی شخص لنک پرکلک کرکے ووٹ چوری کا ثبوت، الیکشن کمیشن سے جوابدہی کا مطالبہ اور ووٹ چوری کی رپورٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read