Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سپریم کورٹ نے ادھوٹھاکرے گروپ کی جانب سے'دھنش-بان' انتخابی نشان کولے کردائردرخواست کی سماعت اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ یہ عرضی ایکناتھ شندے گروپ کوانتخابی نشان الاٹ کئے جانے کے خلاف ہے۔ ادھودھڑے نے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر قبل ازوقت تصفیہ کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ شندے گروپ نے اس کی مخالفت کی تھی۔ عدالت نے کہا ہے کہ اہم کیس کا حتمی فیصلہ اگست میں دیا جائے گا۔

سینئر اکیڈمک رول نبھانے والے عاشم کمار گھوش کو صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہریانہ کا گورنر بنایا ہے۔ انہیں ہائی ایجوکیشن میں کافی انتظامی تجربہ ہے، جس کا فائدہ اب ہریانہ کوملے گا۔ وہ جلدی ہی گورنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

لارڈس کرکٹ میدان پرکھیلے جا رہے ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر محمد سراج کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے الیکشن پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن خود سامنے نہیں آنا چاہتا، اس لئے سوتروں (ذرائع) کے حوالے سے خبرپلانٹ کررہا ہے۔ یہی وہی ذرائع ہیں، جنہوں نے لاہور اور کراچی پر قبضہ کر لیا تھا۔

حماس نے القسام بریگیڈ کے کمانڈرمحمد دائف کی پہلی برسی پرایک بیان جاری کرکے اسرائیل کووارننگ دی ہے۔ حماس نے الاقصیٰ فلڈ آپریشن کی کامیابی بتاتے ہوئے، محمد دائف کی قیادت اورقربانی کو یاد کیا اوران کے نظریات پرچلنے کا عزم کیا۔

امریکہ سے واپس آنے والے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران کو 60 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اسرائیل نے واضح طور پرکہا ہے کہ ایران دوماہ کے اندرامریکہ سے ڈیل کرے اوراپنی افزودہ یورینیم تلف کرے ورنہ تباہی ہوگی۔

کانفرنس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں اوردانشوروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سوامی سشیل گوسوامی مہاراج ، سوامی سروالوکا نند ،فادر ناربرٹ ہرمین، ربی ازاکیل اساک مالیکر، مرزبان ناریمن زائوالا اورسسٹر بے کے حسین نے سماج میں بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کے ایل راہل نے انگلینڈ کے اپنے گزشتہ دونوں دوروں میں ایک ایک سنچری لگائی تھی، لیکن اس بار ہندوستانی سلامی بلے بازنے ایک ہی سیریزمیں 2 سنچری لگائی تھی ۔ یہ اس سے پہلے راہل نے لیڈس ٹسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بھی سنچری لگائی تھی۔

شیوسینا کے ایم ایل اے سنجے گائیکواڑ ایم ایل اے ہاسٹل کے کینٹین ملازم کے ساتھ مارپیٹ کے بعد خبروں میں ہیں۔ یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ اب انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈرامتیازجلیل کو مارنے کی دھمکی دے دی۔

یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے غیرقانونی تبدیلی اورچھانگربابا سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے تبدیلی مذہب کے لئے الگ الگ ریٹ متعین کئے تھے، لیکن ان کے خلاف بڑی کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ لوگ ملک کی شبیہ خراب کرنے کا کام کررہے ہیں۔