اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے حال ہی میں ’گریٹراسرائیل‘ بنانے کے منصوبے کا ذکرکیا تھا۔ اس منصوبہ کے تحت کئی عرب ممالک کے بڑے علاقوں پرقبضہ کرکے گریٹراسرائیل نام سے ایک ملک بنانے کی بات کہی جاتی ہے۔ اس بیان کے بعد عرب ممالک کے ساتھ ایران نے بھی مخالفت ظاہرکی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکو21ویں صدی کا ہٹلربتایا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمدباقرقالیباف نے نیتن یاہوکے لئے بہت ہی سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ زیادہ دیرہوجائے اوراسرائیل کے ذریعہ دیگرمقامات کونشانہ بنایا جائے، فلسطین کے لئے فوری حمایت کی ضرورت ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمدباقرقالیباف کا یہ بیان تب سامنے آیا، جب 12 اگست کواسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے ایک اسرائیلی میڈیا چینل پرانٹرویوکے دوران ’گریٹراسرائیل‘ کے منصوبے کا ذکرکیا تھا۔ اس بیان کے بعد جمعہ 15 اگست کوایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرنے سوشل میڈیا ایکس پرایک پوسٹ میں اس بیان کی مذمت کی اوربنجامن نیتن یاہوکوہٹلراورپاگل کتّا قراردیا۔
اس کے ساتھ ہی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے دنیا بھرکے مسلم لیڈران سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے فلسطین کی سیکورٹی اور علاقائی خطرات کوروکنے کے لئے ایک ساتھ مل کرکارروائی کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ واضح کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی طرف سے گریٹراسرائیل والے متنازعہ بیان پرعرب کے کئی ممالک نے ناراضگی ظاہرکی تھی۔ ان ممالک نے نیتن یاہو کے اس بیان کو علاقے کی امن وامان اوراستحکام کے لئے خطرہ بتایا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
