Bharat Express DD Free Dish

Kishtwar Cloud Burst: جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں قدرت نے مچائی زبردست تباہی، 46 اموات، 200 افراد لاپتہ، 37 کی حالت نازک

جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں جمعرات دوپہر 12:30 بجے اچانک سے بادل پھٹ گیا۔ مچیل ماتا مندر کے یاترا مارگ پر یہ مصیبت کا پہاڑ ٹوٹا۔ جس میں دو سی آئی ایس ایف جوانوں سمیت 46 افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں 200 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں جمعرات کے روز دوپہر12.30 بجے اچانک بادل پھٹ گیا۔ یہ حادثہ مچیل ماتا مندر کی یاترا کے راستے پرپیش آیا، جس میں سی آئی ایس ایف کے دوجوانوں سمیت 46 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 200 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ اس واقعے کے بعد اچانک سیلاب آیا اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ 100 افراد زخمی ہیں، جن میں سے 37 کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں کشتواڑکے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پڈارکے سب ڈسٹرکٹ ااسپتال میں تقریباً 70 سے 80 لوگ زیرعلاج ہیں۔ ریسکیوآپریشن ضلعی پولیس انتظامیہ کررہی ہے۔

آپ کو بتا دیں  کہ یہ حادثہ مچیل ماتا مندرکے راستے چشوتی گاؤں میں پیش آیا۔ حادثے کے وقت مچیل ماتا یاترا کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ 9500 فٹ کی بلندی پرواقع مچیل ماتا مندرتک پہنچنے کے لیے، عقیدت مند صرف موٹرگاڑی کے ذریعہ چشوتی گاؤں پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں 8.5 کلومیٹرپیدل سفرکرنا پڑتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ 38 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 100 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ تقریباً 200 اب تک لاپتہ ہیں۔

چشوتی گاؤں کشتواڑشہرسے 90 کلومیٹرہے دور

چشوتی گاؤں کشتواڑشہرسے تقریباً 90 کلومیٹردورہے۔ یہاں عقیدت مندوں کے لیے قائم کیا گیا لنگر(کمیونٹی کچن) اس واقعے سے سب سے زیادہ متاثرہوا۔ بادل پھٹنے سے اچانک سیلاب آگیا اورکئی عمارتیں بشمول دکانیں اور ایک سیکورٹی چوکی بہہ گئی۔ کشتواڑکے ڈپٹی کمشنرپنکج کمارشرما نے تباہی کے بعد فوری طور پرریسکیو ٹیم کو روانہ کیا اورسینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ وہ خود کارروائی کی نگرانی کے لیے خود موقع پر روانہ ہوئے۔ مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر پنکج کمارشرما سے بات کی ہے۔ انہوں نے ایکس پرلکھا، چشوتی کے علاقے میں بادل پھٹنے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی وجہ سے بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ فوری طورپرحرکت میں آگئی اورریسکیو ٹیم موقع کی جانب روانہ ہوگئی۔

مچیل ماتا مندریاترا منسوخ

ساتھ ہی افسران نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد مندرکی سالانہ یاترا ملتوی کردی گئی ہے۔ حکام تمام امدادی کارروائیوں پرتوجہ مرکوزکرنے اوربڑے پیمانے پرریسکیو اورریلیف آپریشن کرنے کے لیے جائے وقوع پرپہنچ گئے ہیں۔ این ڈی آرایف کی دوٹیموں کوادھم پورسے کشتواڑبھیجا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پنکج کمارشرما نے بتایا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پرریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ وہ خود موقع پرپہنچ گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پہاڑی کے دامن میں گنجان آباد علاقے میں سیلاب سے کئی مکانات متاثرہوئے ہیں۔

ایل جی منوج سنہا نے کیا افسوس کا اظہار

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے اس واقعہ میں جان ومال کے نقصان پرافسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے ٹوئٹرپرلکھا، میں کشتواڑکے چشوتی میں بادل پھٹنے کے واقعے سے غمزدہ ہوں۔ میں سوگوارخاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔ میں نے سول، پولیس، فوج، این ڈی آرایف اورایس ڈی آرایف کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچاؤ اورراحت کے کاموں میں مزید تیزی لائیں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

پی ایم مودی نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی 
وزیراعظم نریندرمودی نے بھی بادل پھٹنے کے واقعہ پرافسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جموں وکشمیرکے کشتواڑضلع میں بادل پھٹنے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ضرورت مند لوگوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ پی ایم مودی نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ میں کہا، “جموں وکشمیرکے کشتواڑمیں بادل پھٹنے اورسیلاب سے متاثرہونے والے تمام لوگوں کے تئیں میری تعزیت اوردعائیں۔ صورتحال پرگہری نظررکھی جا رہی ہے۔ بچاؤ اورامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔”

 بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read