ہندوستانی ٹیم کے ‘ماسٹربلاسٹر’ یا ‘کرکٹ کے بھگوان’ کہے جانے والے سچن تندولکرکے بیٹے ارجن تندولکرکی منگنی ہوگئی ہے۔ 25 سال کے ارجن تندولکرکی منگنی ثانیہ چنڈوک سے ہوئی ہے۔ ثانیہ مشہوربزنس مین روی گھئی کی پوتی ہیں۔ ارجن تندولکرکی منگنی کافی خفیہ طریقے سے ہوئی ہے۔ ثانیہ چنڈوک، ارجن تندولکر کی بچپن کی دوست ہیں۔ ثانیہ کے والد روی گھئی، سچن تندولکرکے دوست بھی ہیں۔
منگنی تقریب کا انعقاد بہت زیادہ دھوم دھام کے ساتھ نہیں منعقد کی گئی۔ اس انعقاد میں دونوں فیملی کے قریبی اراکین اور کچھ دوست ہی شامل ہوئے۔ حالانکہ ارجن تندولکر کی منگیتر ثانیہ چنڈوک کافی بڑے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ثانیہ کی فیملی ممبئی کے مشہور بزنس مین فیملی ہے۔ کئی انٹرکانیٹنینٹل مرین ڈرائیو ہوٹل اور بروکلن کریمری (لو-کیلوری آئیس کریم برانڈ) کے مالک ہیں۔
آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کا حصہ ہیں ارجن تندولکر
ارجن تندولکرآل راؤنڈر کرکٹر ہیں اور وہ آئی پی ایل میں ڈیبیو کرچکے ہیں۔ وہ ممبئی انڈینس کے لئے اب تک کل پانچ میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 13 رن بنائے ہیں اور تین وکٹ حاصل کئے ہیں۔ حالانکہ ارجن تندولکر کو آئی پی ایل میں صرف ایک میچ میں ہی بلے بازی کرنے کا موقع ملا تھا، جس میں انہوں نے 9 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 13 رن بنائے تھے۔ ارجن تندولکر نے آئی پی ایل میں 2023 میں ڈیبیو کیا تھا۔ حالانکہ آئی پی ایل 2025 میں ارجن تندولکر کو ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔
ایسا رہا ہے ارجن تندولکرکا کرکٹ کیریئر
ارجن تندولکرگیند سے اچھی گیند بازی کرتے ہیں اورنچلے آرڈرمیں بلے بازی بھی کرتے ہیں۔ ارجن تندولکر نے اب تک 17 فرسٹ کلاس میچ، 18 لسٹ اے میچ اور 24 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔ لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بالر ارجن تندولکر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 532 رن بنائے ہیں اور 37 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ لسٹ اے میں ارجن تندولکر کے نام 102 رن اور 25 وکٹ ہیں۔ وہیں، ٹی-20 میں انہوں نے 119 رن بنائے ہیں اور 27 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


