Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ایڈوانسڈ نیشنل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم لانچ کرے گا۔ کیئرایکسپرٹ 6 ممالک میں 500 سے زیادہ اسپتالوں اوراداروں کواپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔ ہندوستان میں، سپلا، ایچ سی ایل، آرٹمس، ریلائنس، سی کے برلا، اپولو، وزارت دفاع جیسی تنظیمیں کیئر ایکسپریس کا منیجمنٹ سسٹم استعمال کررہی ہیں۔

ہندوستانی نژاد صبیح خان اس ماہ کے آخرتک ایپل کمپنی میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی اواو) کا عہدہ سنبھالیں گے۔ صبیح خان گزشتہ 30 سالوں سے ایپل کے ساتھ وابستہ ہیں اور ابھی وہ آپریشنس میں سینئر نائب صدر کا رول نبھا رہے ہیں۔ آئیے ان کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

جنوبی افریقہ اورزمبابوے کے درمیان دومیچوں کی ٹسٹ سیریزکا دوسرا میچ بلاویوکے کوئنس اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اننگ اور236 رنوں سے بازی ماری اورایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یوپی اے ٹی ایس نے حال ہی میں چھانگربابا اوران کے معاون نیتوعرف نسرین کوبلرام پورسے گرفتارکیا ہے۔ اس کے ساتھ غیرقانونی طریقے مذہب تبدیلی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا ہے۔

پٹنہ کے مشہورتاجرگوپال کھیمکا کے قتل کے معاملے میں پولس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ 5 ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 14 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں اصل وجہ زمین کا تنازعہ پایا گیا، جس میں اشوک ساؤمرکزی ملزم ہے، جس نے سپاری دی۔

سوامی یشویرمہاراج کا ایک اورمتنازعہ بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے دارالعلوم دیوبند سے کانوڑ بنانے والے مسلمانوں کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی ہری دوار سے اس بار کانوڑ نہ خریدنے کی اپیل کی ہے کیونکہ وہاں مسلم طبقے کے لئے 90 فیصد کانوڑبنا رہے ہیں۔

یوپی کے بلرام پورمیں غیرقانونی مذہب تبدیلی کے الزام میں گرفتار جمال الدین عرف چھانگربابا کی حویلی پربلڈوزرچلا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حویلی گرام سبھا کی زمین پربنائی گئی تھی۔ پولیس کی موجودگی میں یہ بلڈوزرکارروائی کی گئی۔

بی جے پی لیڈر اور ٹی وی فنکاراسمرتی ایرانی ایک بارپھرسے پردے پرنظرآنے والی ہیں۔ شو’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی‘ کے لئے ان کا پہلا لُک سب کے سامنے آگیا ہے۔

برازیل کے شہرریوڈی جنیرومیں برکس 2025 سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہندوستان سمیت 10 اراکین ممالک نے شرکت کی۔ اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پرحملوں کی مذمت کی گئی۔ اس پرسابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے برکس کے حمایتی ممالک پر10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔

اترپردیش حکومت کوہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے 5000 پرائمری اسکولوں کے انضمام کے فیصلے کوچیلنج کرنے والی درخواستیں خارج کردیں۔ حکومت کا موقف تھا کہ یہ قدم وسائل کے بہتراستعمال اورتعلیم کے معیارمیں بہتری کے لئے اٹھایا گیا ہے، جسے عدالت نے ایک پالیسی سمجھا اوراسے درست قراردیا۔