نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن پر نئے الزام لگائے ہیں۔ بنگلورومیں منعقدہ کانگریس کی ’’ووٹ ادھیکار ریلی‘‘ میں راہل گاندھی نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کی عوام ہمارے ڈیٹا سے متعلق سوال پوچھ رہی ہے توالیکشن کمیشن نے ویب سائٹ ہی بند کردی ہے۔ ریلی میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا، ”الیکشن کمیشن نے بہار، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اپنی ویب سائٹ بند کردی ہے۔ الیکشن کمیشن جانتا ہے کہ عوام ان سے سوال پوچھنے لگی تو ان کا پورا ڈھانچہ منہدم جائے گا۔‘‘
’حلف نامہ‘ والے نوٹس پر راہل گاندھی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھ سے حلف نامہ مانگتا ہے۔ وہ کہتاہ ے کہ مجھے حلف لینا ہوگا، لیکن میں نے پارلیمنٹ میں آئین کا حلف لیا ہے۔
”…توہم ثابت کردیں گے کہ سیٹیں چوری کی گئی ہیں“
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے پھرمطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ہمیں پورے ملک کی الیکٹرانک ووٹرلسٹ اورالیکشن سے متعلق ویڈیوگرافی کے ریکارڈ دے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہمیں یہ مل جائے تو ہم ثابت کردیں گے کہ پورے ملک میں سیٹیں چوری کی گئی ہیں۔
راہل گاندھی نے پھر دوہرایا الزام
اپنے الزامات کو دہراتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ”پہلے لوک سبھا کا الیکشن ہوا، پھرمہاراشٹر کا اسمبلی الیکشن ہوا۔ لوک سبھا میں ہمارا اتحاد بھاری سیٹوں کے ساتھ الیکشن جیتا، لیکن پھرچار ماہ بعد اسمبلی الیکشن میں بی جے پی جیت گئی۔ یہ بے حد حیران کرنے والی بات تھی۔ ہم نے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ اسمبلی الیکشن میں ایک کروڑنئے رائے دہندگان نے ووٹ ڈالا ہے، جہاں بھی یہ نئے ووٹرآئے، وہاں بی جے پی نے جیت حاصل کی۔ ہمارے ووٹوں میں کمی نہیں آئی، لیکن نئے رائے دہندگان کا ووٹ بی جے پی کے کھاتے میں گیا۔ اسی دن ہمیں سمجھ آگیا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔“
جانچ میں ووٹوں کی چوری پکڑی گئی: راہل گاندھی
کانگریس ایم پی نے مزید کہا، “جب ہمیں الیکشن کمیشن سے مدد نہیں ملی، تو ہم نے خود اپنی تحقیقات شروع کی، اس کے لیے ہم نے بنگلوروسینٹرل لوک سبھا سیٹ کے مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ کا انتخاب کیا، جو کچھ بھی ہمیں تحقیقات میں ملا، میں نے اسے پریس کانفرنس میں سب کے سامنے پیش کیا اورثابت کیا کہ بی جے پی اورالیکشن کمیشن نے مل کر’ووٹ چوری’ کی ہے۔ مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ میں 6.5 لاکھ ووٹ ہیں اوراس میں سے 1,00,250 ‘ووٹ چوری’ کئے گئے ہیں۔ مطلب بی جے پی نے ہر6 میں سے 1 ووٹ چوری کیا ہے۔“
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



