Bharat Express DD Free Dish

Huma Qureshi Brother Murder Update: ہما قریشی کے بھائی کے قتل معاملے میں پولیس کا بڑا انکشاف، قاتل اجّول اور گوتم کو پولیس نے کیا گرفتار

اداکارہ ہما قریشی کے چچازاد بھائی آصف قریشی کا قتل کرنے والے پڑوسی لڑکے صرف 18 اور19 سال کے ہیں۔ اجّول اورگوتم نام کے ان ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ ہما قریشی کی فیملی کے اراکین، ان کے چچازاد بھائی 45 سالہ آصف قریشی کا قتل کردیا گیا ہے۔ جمعرات (8 اگست) کی رات ہوئی اس واردات کے بعد سے ہما قریشی کی فیملی میں غم کی لہردوڑ گئی ہے۔ آصف قریشی دہلی کے نظام الدین علاقے میں بھوگل کے چرچ لین میں رہتے تھے، جہاں رات میں ان کے پڑوسی دو لڑکوں نے ان پرحملہ کردیا۔ گاڑی کھڑا کرنے کے تنازعہ کے درمیان غصے میں آئے ملزم لڑکوں نے تیزدھار دار ہتھیار سے آصف کے سینے پرحملہ کیا گیا، جس سے موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی آصف قریشی نے دم توڑدیا۔

18 اور 19 سال کے ہیں ملزم

دہلی پولیس نے اس واردات کے دو ملزمین کوگرفتارکرلیا ہے۔ ملزم پڑوسی اجّول اورگوتم اب پولیس کی گرفت میں ہے۔ ملزم اجّول کی عمر 19 سال اور اس کا بھائی ملزم گوتم صرف 18 سال کا ہے۔ دونوں چرچ لین میں ایک بلڈنگ کے دوسرے فلورپر رہتے تھے۔ یہ گھرآصف قریشی کے مکان سے کچھ ہی دور پر ہے۔

کوئی فرقہ وارنہ زاویہ نہیں: دہلی پولیس

ساؤتھ ایسٹ (جنوب مشرق) کے ڈی سی پی ہیمنت تیواری نے بتایا کہ دونوں ملزمین کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ متوفی آصف قریشی کا مشرقی دہلی میں ایک مذبح خانہ کے مالک ہیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی فرقہ وارانہ تنازعہ نہیں ہے۔ یہ دوپڑوسیوں کے درمیان لڑائی تھی، جس میں قتل ہوا ہے۔

آصف قریشی قتل سانحہ میں پولیس نے کیا بتایا؟

پولیس نے جانکاری دی ہے کہ انہیں جمعرات (8 اگست) کی رات 11.35 بجے پی سی آرکال کے ذریعہ اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ یہ کال نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ ایسٹ آف کیلاش سے آئی تھی۔ پولیس کوبتایا گیا کہ 45 سالہ محمد آصف قریشی کواسپتال لایا گیا تھا۔ معاملے کی جانکاری ہوتے ہی ایس ایچ اواورآئی او کی ٹیمیں اسپتال پہنچ گئیں۔ تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول اورملزم دونوں پڑوسی ہیں۔ اجّول نامی ملزم میوزک کلاس سے واپس آیا تھا اورآصف کے گھر کے باہراپنا اسکوٹرکھڑا کردیا تھا۔ آصف نے اس پراعتراض کیا، جس کے بعد بحث شروع ہوگئی۔

پہلے اجّول، بعد میں گوتم نے کیا حملہ

اس دوران اجّول کا بھائی گوتم بھی گھرسے باہرآگیا۔ دونوں بھائیوں میں سے کسی ایک نے آصف کے سینے میں تیز ہتھیار سے حملہ کردیا۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے آصف قریشی بے ہوش ہوگئے۔ اسپتال میں علاج کے لئے ایڈمٹ کرنے سے پہلے ہی ان کی موت ہوچکی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔