Bharat Express DD Free Dish

US Designates Balochistan Liberation Army: امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا، عاصم منیرکی اپیل کا ڈونالڈ ٹرمپ پربڑا اثر

امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کوغیرملکی دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ اس تنظیم کو پہلے ہی سال 2019 میں عالمی دہشت گرد قراردیا جا چکا ہے۔

 US Designates Balochistan Liberation Army: دہشت گردی کے خلاف سخت رخ اپناتے ہوئے امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اوراس کے ایک خطرناک تنظیم ’مجید بریگیڈ‘ کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم (FTO, Foreign Terrorist Organisation) ڈکلیئرکردیا ہے۔ اس  فیصلے کے تحت امریکہ اب اس تنظیم کی سرگرمیوں پرپابندی عائد کرے گا اور اس کے اراکین کی جائیداد کو ضبط کرنے جیسے سخت اقدامات بھی اٹھائے جاسکیں گے۔

عاصم منیرکی اپیل کا بڑا اثر

امریکہ کے اس فیصلے کوپاکستانی آرمی چیف عاصم منیرکی اپیل کا اثر قرار دیا جا رہا ہے۔ عاصم منیر نے بلوچ باغیوں کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا اورسخت کارروائی کرنے کی بات کی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اس اعلان کے ذریعہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان سیکورٹی تعاون کومضبوط بنانے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ اس اعلان کا اثربلوچ تحریک پر بھی پڑے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے یہ اعلان 11 اگست کو کیا۔

مجید بریگیڈ کئی بڑے حملوں کا ماسٹرمائنڈ

’مجید بریگیڈ‘ کے نام سے بھی پہچان رکھنے والا بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) پاکستان کے بلوچستان کی ایک سرگرم تنظیم ہے، جو آزاد بلوچستان کے مطالبہ کے لئے اور پاکستان کے ذریعہ بلوچستان کے دوہن کے خلاف لڑ رہا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ بتاتے ہیں کہ بی ایل اے کو سال 2019 میں خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کئی باراس تنظیم نے بڑے حملوں کی ذمہ داری لی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ اور گداورایئرپورٹ پرکیا حملہ

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے مطابق، سال 2024 میں بی ایل اے نے کراچی ایئرپورٹ اورگداور پورٹ پرحملہ کیا تھا۔ سال 2025 میں اس تنظیم نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایکسپریس ٹرین جعفرایکسپریس کو بھی ہائی جیک کرکے 31 افراد کو ہلاک اور300 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا۔ اسی بنیاد پرامریکی محکمہ خارجہ نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read