PM Modi Visit Norway: ”ہم بھی دہشت گردی کا درد سمجھتے ہیں…“، وزیر اعظم مودی کے دورۂ ناروے کے دوران وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور کا بڑا بیان
دہشت گردی کے مسئلے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ناروے کے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ناروے خود بھی دہشت گردی کے دردناک تجربے سے گزر چکا ہے۔ انہوں نے 15 برس قبل ہونے والے اس دہشت گرد حملے کا ذکر کیا جس میں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور کئی بے گناہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
Five Indians kidnapped in Mali : مغربی افریقہ میں کشیدگی میں اضافہ، مالی میں پانچ ہندوستانیوں کا اغوا، سفارت خانہ کی طرف سے رہائی کے لیے کوششیں جاری
مغربی افریقہ کے شورش زدہ ملک مالی میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروپ کے ہاتھوں پانچ بھارتی شہریوں کے اغوا کی اطلاع ملی ہے۔ بھارت کے سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ 6 نومبر کو پیش آیا اور مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ان تمام بھارتیوں کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
US Designates Balochistan Liberation Army: امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا، عاصم منیرکی اپیل کا ڈونالڈ ٹرمپ پربڑا اثر
امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کوغیرملکی دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ اس تنظیم کو پہلے ہی سال 2019 میں عالمی دہشت گرد قراردیا جا چکا ہے۔
India stands against the scourge of Terrorism: ہندوستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا ہے:نتیانند رائے
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ممالک کے درمیان اتحاد ضروری ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اس لڑائی میں عالمی برادری کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے۔
PM Modi joint press conference with the PM of Poland: انسانیت پر یقین رکھنے والے بھارت-پولینڈ جیسے ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون ضروری:پی ایم مودی
پی ایم مودی نے کہا کہ اس سال ہم اپنے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم نے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت اور پولینڈ کے تعلقات جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جیسی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔
Close aide of Osama Bin Laden, arrested: اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی پاکستان کے لاہور سے ہوا گرفتار، پنجاب پولیس نے کیا دعویٰ
یہ دہشت گرد اگست 2021 سے افغانستان میں دکھائی دیا تھا اور حال ہی میں پاکستان داخل ہوا، اس سطح کا دہشت گرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا تفتیش کر رہے ہیں۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔
Interview with ISIS chief Baghdadi’s wife: بغدادی کی بیوی نے انٹرویو میں کیا بڑا انکشاف،داعش اور ابوبکر البغدادی کے بارے میں بتائی بڑی باتیں
اُم حذیفہ کہتی ہیں کہ وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ ان کے بیٹے دریائے فرات میں تیراکی سیکھنے کے بجائے موصل میں موجود ہیں۔یہ تمام مناظر اُمِ حذیفہ بغداد کے ایک پُرہجوم جیل میں بیان کر رہی تھیں، جہاں ان کے خلاف نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی جانب سے کیے گئے جرائم اور ان کے کردار کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
China On Terrorist Sajid Mir: ایک بار پھر دہشت گردوں کی حمایت میں دیوار بن گیا چین،بھارت اور امریکہ کو لگا جھٹکا
چین نے اقوام متحدہ میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے دہشت گرد ساجد میر کو عالمی دہشت گرد کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کی ہندوستان اور امریکہ کی تجویز کو روک دیا۔ امریکہ نے ساجد میر پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا ہے۔





