Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا چاہتا ہے۔ اس نے کبھی کسی ملک پرحملہ نہیں کیا ہے۔

آئی پی ایل 2024 میں 5 اپریل کو ہوئے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے سلو پچ پرچنئی سپرکنگس کو آسانی سے 6 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔

بالی ووڈ کے تینوں خان سلمان، شاہ رخ خان اورعامرخان پرپاکستان کی اداکارہ نادیہ خان نے الزام لگائے ہیں۔ نادیہ نے کہا ہے کہ تینوں خان پاکستانی فنکارسے ڈرتے ہیں اوراسی وجہ سے وہاں ہمارے فنکار بین کردیئے گئے۔

پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ جمعۃ الوداع کے مبارک موقع پرتاریخی جامع مسجد کو بند کردیا گیا اورمیرواعظ کو نظربند کردیا گیا۔ پورے ملک میں مسجدیں منہدم کی جارہی ہیں اور مسلمانوں کو پیٹا جا رہا ہے اوردوسرے مذاہب کے نعرے لگانے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عام آدمی پارٹی کے وکیل نے کہا کہ جل بورڈ دہلی میں پینے کے پانی کی فراہمی کرتا ہے۔ جل بورڈ کو رقم جاری نہیں کی جا رہی ہے، جس کے سبب دہلی کی عوام کو پریشانی ہو رہی ہے۔

پپویادو نے پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طورپر پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش سنگھ نے انہیں اپنا پرچہ واپس لینے کو کہا ہے۔ پورنیہ سیٹ پر دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔

مدھیہ پردیش میں اچانک سیاسی سرگرمی تیز ہوگئی ہے۔ دراصل، یہاں انڈیا الائنس کی ایک امیدوارکی پرچہ نامزدگی ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے خارج کردی گئی ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی مدرسہ ایکٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ عدالت ہائی کورٹ کو چیلنج دینے کا مطالبہ کرنے والی عرضیوں پر یوپی حکومت سمیت دیگر سبھی فریق کو نوٹس جاری کرتی ہے۔ 30 جون 2024 کو یا اس سے پہلے جواب داخل کرنا ہوگا۔

غازی پور سے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کی رہائی سے متعلق کہا کہ وہ اب انہیں مستقل ضمانت دلوانے کی کوشش کریں گے۔ پہلے پیرول پر عباس انصاری کو باہرلانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو این آئی اے کی عدالت نے پھٹکار لگائی ہے۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر مالیگاوں بم دھماکہ میں ملزم ہیں۔ یہ دھماکہ 2008 میں ہوا تھا۔ عدالت نے انہیں سماعت میں شامل نہ ہونے پر یہ پھٹکارلگائی ہے۔