Bharat Express

پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے شاہ رخ خان، عامرخان اور سلمان خان پر لگائے سنگین الزام، سن کر ہرکسی کو آجائے گا غصہ

بالی ووڈ کے تینوں خان سلمان، شاہ رخ خان اورعامرخان پرپاکستان کی اداکارہ نادیہ خان نے الزام لگائے ہیں۔ نادیہ نے کہا ہے کہ تینوں خان پاکستانی فنکارسے ڈرتے ہیں اوراسی وجہ سے وہاں ہمارے فنکار بین کردیئے گئے۔

Pakistani Actress Nadia Khan: پاکستانی اداکارہ اورٹی وی پرزینٹرنادیہ خان نے ہندوستان کے تینوں خان پرسخت بیان دے کرسرخیاں بٹوری ہیں۔ نادیہ خان نے ایک لمبی بات چیت میں سلمان خان، شاہ رخ خان اورعامرخان سے متعلق عجیب وغریب جواب دیا ہے۔ نادیہ نے سیدھے طورپریہ کہہ دیا ہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خان پاکستان کے اسٹار سے انسکیور (غیرمحفوظ) محسوس کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستان میں پاکستانی اسٹارس پر پابندی لگانے سے متعلق بڑا الزام لگایا ہے۔ آئیے ہم نادیہ خان کی پوری بات کو سمجھتے ہیں۔

”سیاست کرکے ہمارے پاکستانی فنکاروں پرپابندی لگوائی

یہ آپ جانتے ہی ہیں کہ دہشت گردانہ حملے سے تنگ آکرہماری حکومت نے پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان میں کام کرنے سے پابندی لگا دی تھی۔ لیکن نادیہ خان کا الزام ہے کہ تینوں خان نے سیاست کرکے پاکستانی فنکاروں کو پابندی لگائی ہے۔

”خان جو ہیں، وہ انسکیورہوگئے ہیں“

ڈبیٹ کے دوران نادیہ خان نے اس بات پربھی زوردیا ہے کہ تینوں خان ہمارے پاکستانی فنکارسے کم اداکاری جانتے ہیں۔ ان کی باڈی بھی ویسی نہیں ہے۔ فین فالوئننگ بھی پاکستانی فنکارکی طرح نہیں ہے۔ اس لئے خان جو ہے، وہ انسکیورہوگئے ہیں۔

نادیہ خان نے ایسا کیوں کہا؟

نادیہ خان نے کہا کہ اب موضوع یہ ہے کہ ہندوستنا کے ناظرین حقیقت میں ہمارے اسٹارس سے بہت پیارکرتے ہیں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ وہ (پاکستانی فنکار) وہاں کتنے مقبول ہیں۔ پاکستانی شو ہندوستانی شو کے موازنہ میں نصف تخمینہ پربنتے ہیں اورہمارے اداکارجذباتی ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کا کام عالمی سطح پر دیکھا جائے۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ہمارے اسٹارس کی وہاں (ہندوستان) کیسی فین فالوئننگ ہے۔ خان انسکیوریعنی غیرمحفوظ محسوس کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔