Bharat Express DD Free Dish

Malegaon Blast Case: پرگیہ ٹھاکر کو عدالت نے کیوں لگائی پھٹکار؟ مالیگاوں بم دھماکہ کی ملزم ہیں بی جے پی رکن پارلیمنٹ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو این آئی اے کی عدالت نے پھٹکار لگائی ہے۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر مالیگاوں بم دھماکہ میں ملزم ہیں۔ یہ دھماکہ 2008 میں ہوا تھا۔ عدالت نے انہیں سماعت میں شامل نہ ہونے پر یہ پھٹکارلگائی ہے۔

BJP MP Pragya Singh Thakur NIA Court: بھوپال-سیہورسے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں جہاں ایک طرف ان کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے تو وہیں دوسری طرف عدالت بھی سخت نظرآرہا ہے۔ دراصل، بدھ کو پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو این آئی اے کی عدالت نے پھٹکار لگائی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ مالیگاوں بم دھماکہ معاملے میں 2008 میں ملزم ہیں۔ این آئی اے کورٹ نے انہیں سماعت میں شامل نہ ہونے پر یہ پھٹکار لگائی۔ عدالت کا رویہ اس دوران کافی سخت نظرآرہا ہے۔

کیا ہے مالیگاوں بم دھماکہ معاملہ؟

مہاراشٹرکے ناسک ضلع کے پاس مالیگاوں میں 2008 میں بم دھماکے ہوئے تھے۔ یہ دھماکے مسلم قبرگاہ کے پاس ہوئے تھے۔ جن میں 30 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اسی کے ساتھ 125 لوگ زخمی ہوگئے۔ اس معاملے میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا نام سامنے آیا تھا۔ حالانکہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 2017 میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر پرلگی مکوکا کی دفعات ہٹا دیں، لیکن غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔ انہیں سال 2017 میں ضمانت بھی دی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read