Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


راہل گاندھی نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کے الزامات لگائے تھے اور اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہی ووٹر کا نام کئی جگہ درج ہے اور متعدد افراد نے ڈبل ووٹنگ کی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بنگلور آج نیو انڈیا کے عروج کی علامت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جس کی روح میں فلسفہ اور عمل میں ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر نے عالمی آئی ٹی نقشے پر بھارت کو نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔۔

آنند شرما نے بھارت۔امریکہ نیوکلیئر معاہدے کی مذاکراتی عمل میں کلیدی کردار ادا کیا، این ایس جی میں بھارت کو خصوصی رعایت دلانے کی کوشش کی اور بھارت۔افریقہ شراکت داری کو ادارہ جاتی شکل دے کر پہلا بھارت۔افریقہ سربراہی اجلاس منعقد کرایا۔ بطور وزیر تجارت ان کے دور میں پہلا ڈبلیو ٹی او معاہدہ اور جامع تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

وسیم بریلوی کا کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے دکھ کو بھی ایسی نرمی اور وقار کے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ سننے والے کے دل میں امید کا دیا جل اٹھے۔ ان کے یہاں رومان بھی ہے، مزاحمت بھی اور انسان دوستی کا گہرا شعور بھی۔

’آزادی کی آواز – ہندوستان کے ورثے کا جشن ‘ کے عنوان سے عظیم الشان  اجلاس میں صدر جمعیۃ علماء ہند نے مسلمانوں  کو تعلیم، تنظیم اور تجارت پر زور دینے کی تلقین کی او رکہا کہ ہمیں اچھے کردار سے نفرت کو مٹانا ہوگا ۔

دونوں اقدامات مرحلہ وار نافذ ہوں گے، تاکہ اساتذہ اور طلبہ کو نئے نظام سے ہم آہنگ ہونے کا وقت ملے۔ تعلیمی حلقوں نے اس فیصلے کو تعلیم میں مثبت تبدیلی کی سمت ایک مضبوط قدم قرار دیا ہے۔

پہلگام واقعہ کے بعد دشمن ملک یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ بھارت خاموش بیٹھ جائے گا، لیکن وزیر اعظم کا عزم تھا کہ ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے یہ طے کر لیا تھا کہ ہم کسی کا مذہب دیکھ کر نہیں بلکہ اس کے عمل کو دیکھ کر کارروائی کریں گے، اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ آپریشن سندور کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ بھارت کسی کو چھیڑتا نہیں، لیکن اگر کوئی ہمیں چھیڑے تو ہم اسے چھوڑتے بھی نہیں۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ بی جے پی اسے سیاسی حربہ قرار دے رہی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ملنے والا عوامی ردعمل اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ اس مطالبے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک بار پھر راہل گاندھی سے کہا ہے کہ وہ قواعد کے مطابق حلفیہ بیان دیں یا اپنے ’’غلط‘‘ الزامات پر قوم سے معافی مانگیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر الزامات کے ثبوت ہیں تو فراہم کیے جائیں، ورنہ عوام کو گمراہ کرنے سے گریز کیا جائے۔

ریلوے نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد تہواروں کے دوران ٹکٹوں کے لیے بڑھتی ہوئی بھیڑ اور مسافروں کی پریشانی کو کم کرنا ہے۔ اس سے لوگوں کو گھر جانے اور واپس آنے کے لیے آسانی سے ٹکٹ مل سکے گا اور انہیں مالی فائدہ بھی ہوگا۔