Bharat Express DD Free Dish

Our little universe … on its way: پرنیتی چوپڑا کے گھر گونجنے والی ہے کلکاری، راگھو چڈھا بنیں گے والد، انسٹاگرام پوسٹ سے دی خوشخبری

پرنیتی اور راگھو چڈھا نے 24 ستمبر 2023 کو راجستھان کے ادے پور میں شاندار تقریب میں شادی کی تھی، جس میں شوبز اور سیاست سے جڑی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ حیرت انگیز طور پر، راگھو چڈھا نے حال ہی میں ’دی کپل شرما شو‘ میں پرینیتی کے حاملہ ہونے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا اور ان کے شوہر و سیاستداں راگھو چڈھا نے پیر کے روز انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی زندگی کی بڑی خوشخبری شیئر کی۔ پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی جس پر نوزائیدہ بچے کے ننھے پیروں کے نشان اور عبارت ’’1+1=3‘‘ درج تھی۔ کیپشن میں لکھا گیا: ’’ہماری چھوٹی دنیا، جلد ہی آنے والی ہے۔‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra

مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع

اس اعلان کے بعد فلمی و سیاسی حلقوں سے مبارکبادیوں کا تانتا بندھ گیا۔ ہما قریشی نے لکھا ’’مبارک ہو‘‘۔ بھومی پیڈنیکر نے دل کے ایموجی شیئر کیے۔ ٹینا دتہ، سونم کپور، پرینکا چوپڑا اور کیارا اڈوانی سمیت کئی مشہور شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا۔ مداحوں نے بھی بڑی تعداد میں اس جوڑے کو والدین بننے کی پیشگی مبارکباد دی۔

24 ستمبر 2023 کو ہوئی تھی شادی

پرنیتی اور راگھو چڈھا نے 24 ستمبر 2023 کو راجستھان کے ادے پور میں شاندار تقریب میں شادی کی تھی، جس میں شوبز اور سیاست سے جڑی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ حیرت انگیز طور پر، راگھو چڈھا نے حال ہی میں ’دی کپل شرما شو‘ میں پرینیتی کے حاملہ ہونے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

جلد ہی نیٹ فلکس پر دکھیں گی پرنیتی

اداکاری کے میدان میں پرنیتی چوپڑا جلد ہی نیٹ فلکس کی ایک بغیر عنوان والی سسپنس تھرلر سیریز میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، جس کے پروڈیوسر سدھارتھ پی ملہوترا اور ڈائریکٹر رینسل ڈی سلوا ہیں۔ اس میں سونی رازدان، طاہرراج بھسین، انوپ سونی، ہرلین سیٹھی، جینیفر ونگیٹ، چیتنیہ چودھری اور سُمیت ویاس بھی شامل ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read