Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔اس سے صاف ظاہر ہوگیا کہ اب سی ایم سدارمیا کے خلاف زمین گھوٹالہ معاملے میں مقدمہ چلے گا۔حالانکہ سدارمیا کی جانب سے ہائی کورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ زمین ناہی ان کے نام سے ہے اور ناہی اس معاملے میں کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

بابر اعظم گرے نکولس ہائپرنووا 1.3 کرکٹ بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک پرانی اور معروف برطانوی کمپنی ہے جو اعلیٰ معیار کے کرکٹ بلے اور کرکٹ کے مختلف آلات تیار کرتی ہے۔ بابر کے علاوہ دو دیگر اہم پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان اور شان مسعود بھی اس بلے کو استعمال کرتے ہیں۔

ملک کے فوڈ سیفٹی ریگولیٹر نے تمل ناڈو کی ایک کمپنی کو مبینہ طور پر مندر اتھارٹی تروملا تروپتی دیوستھانم کو غیر معیاری گھی سپلائی کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تروپتی کے لڈو میں جانوروں کی چربی کے مبینہ استعمال کو لے کر مکمل جانچ اور سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

یاد رہے کہ ابھی کچھ دن پہلے جب وزیر اعظم نریندر مودی گنیش پوجا میں شرکت کے لیے چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر گئے تھے تو اس کو لے کر کافی سیاسی ہنگامہ ہوا تھا۔ جب اپوزیشن پارٹیوں نے اس پر سوال اٹھائے تو وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ریلی میں اسٹیج سے اس کا جواب دیا۔

آندھرا پردیش سے یوپی کے ورنداون تک پرساد کو لے کر ہونے والی لڑائی کا نتیجہ یہ نکلا کہ لکھنؤ کے منکمیشور مندر میں باہر سے لائے گئے پرساد کو پیش کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ مندر کے احاطے میں ایسے پوسٹر لگائے گئے ہیں جن میں لکھا ہے کہ باہر سے لایا ہوا پرساد دینا منع ہے۔

شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب مستقبل کے لیے چارٹر کے مسودے کے لیے ہونے والی بات چیت میں مؤثر طریقے سے شرکت کرنے کی خواہش مند ہے۔ مستقبل کے لیے چارٹر کا مسودہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ موثر اور بااثر ہونا چاہیے۔

لبنان کے وزیر داخلہ بسام مولوی نے اسرائیل کی طرف سے وسیع پیمانے پر لبنان میں ہونے والے حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ لبنان کا حشر غزہ جیسا نہیں ہوگا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پورا لبنان جنگ کی لپیٹ میں ہے اور شہریوں کو مل جل کراس مشکل سے نکلنا چاہیے۔

ایس پی چیف نے لکھا کہ تشدد اور خون سے اتر پردیش کی شبیہ کو خراب کرنا اتر پردیش کے مستقبل کے خلاف ایک بڑی سازش ہے۔ آج کے حکمران جانتے ہیں کہ وہ آئندہ کبھی دوبارہ منتخب نہیں ہوں گے۔ اس لیے وہ اتر پردیش میں ایسی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ نہ کوئی اتر پردیش میں داخل ہو گا اور نہ ہی سرمایہ کاری کرے گا۔

شیلجا کبھی مایوس نہیں ہوتی۔ کانگریس قیادت حقیقت جانتی ہے، کانگریس کارکنان جانتے ہیں اور میں جانتی ہوں کہ سچائی کیا ہے۔ بی جے پی اپنا گھر دیکھ لے، بی جے پی کا زوال قومی سطح پر شروع ہو گیا ہے۔اس لئے وہ کانگریسی لیڈران کو نشانہ بنارہے ہیں اور طرح طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں۔

شیخاوت نے سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب سے ملاقات کی اور نوجوانوں کی تربیت اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے ہندوستان-سعودی عرب سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔