Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


راجناتھ سنگھ نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا طریقہ ہندوستان میں لشکر طیبہ کے پچھلے دہشت گردانہ حملوں جیسا تھا۔ ہندوستان دہشت گردی کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔

ٹیم میں شامل سینئر تکنیکی ماہرین اور انتظامی افسران کو اضلاع کی گراؤنڈ رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ دورے کے اختتام پر یہ ٹیم دہلی واپس آئے گی اور الیکشن کمیشن کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق شی جنپنگ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ایک دہائی سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

نتیش کٹارا کا 17 فروری 2002 کو قتل کر دیا گیا تھا۔آپ کو بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے نتیش کٹارا قتل کیس میں وکاس یادو اور وشال یادو کو سزائے موت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ یہ معاملہ صرف قتل کا ہے، گھناؤنے جرم کا نہیں۔

ممدانی، جو یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور سات سال کی عمر میں نیویارک منتقل ہوئے، پہلے مسلم اور بھارتی نژاد میئر بننے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی مہم کو برنی سینڈرز اور ایلیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کی حمایت حاصل تھی۔

یہ پہل اڈانی ہیلتھ کیئر ٹیم کی قیادت میں منعقد کی گئی تھی، جس میں اڈانی گروپ کے ملازمین اور شراکت داروں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ خون کا یہ عطیہ تقریباً 83,000 مریضوں کو زندگی بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔

ہماچل پردیش میں دھرم شالہ کے قریب بادل پھٹنے کی واردات ہوئی ہے۔ یہ حادثہ لنگٹا پاور پراجیکٹ کے قریب پیش آیا جس کے باعث 20 مزدور پانی میں بہہ گئے اور 2 جاں بحق ہوگئے۔ دھرم شالا کے مانونی کھڈ میں تقریباً 15 سے 20 مزدور پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔

جسٹس گوائی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ آئین کے اقدار—برابری، آزادی، اور انصاف—کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین نہ صرف حقوق دیتا ہے بلکہ فرائض بھی عائد کرتا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل دور میں قانون کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا تاکہ عوام اپنے حقوق سے آگاہ رہیں۔

ٹرمپ نے کئی مواقع پر، بشمول سعودی عرب اور رامافوسا کے ساتھ ملاقاتوں میں، اس دعوے کو دہرایا۔ تاہم، بھارتی حکام نے اسے کشمیر کے تنازع کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوشش قرار دیا، جو بھارت کے دو طرفہ موقف کے خلاف ہے۔

پروتینی ہریش نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو تربیت اور فنڈز فراہم کر رہا ہے۔ بھارت نے آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں مار گرایا لیکن پاکستان نے اس آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کو سرکاری اعزازات سے نوازا۔