Bharat Express

Matrize Exit Poll on Jharkhand: ایگزٹ پول میں جھارکھنڈ سے بی جے پی کیلئے آگئی اچھی خبر،خطرے میں پڑ گئی ہیمنت سورین کی کرسی

جھارکھنڈ میں حکومت سازی کیلئے اکثیریت کا جو نمبر ہے وہ 41 ہے اور یہاں پر ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی یہاں پر حکومت بناتی نظر آرہی ہے اور ہیمنت سورین کو جھٹکا لگتا نظرآرہاہے۔ حالانکہ یہ سب فی الحال ایک اندازہ ہے۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد اب ایگزٹ پول آنا شروع ہوگیا ہے اور جھارکھنڈمیں ہیمنت سورین کی کرسی خطرے میں نظر آرہی ہے چونکہ کئی بیشتر سروے میں بی جے پی کو اکثریت ملتی نظرآرہی ہے۔ اے بی پی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے مارٹائز ایگزٹ پول میں بی جے پی کو جھارکھنڈ کی کل 81 سیٹوں میں سے 41 سے47 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ وہیں جے ایم ایم اتحادی کو 25 سے 30 سیٹیں مل سکتی ہیں ، جبکہ دیگر کے حصے میں 1 سے چار سیٹیں جاسکتی ہیں۔

جھارکھنڈ میں حکومت سازی کیلئے اکثیریت کا جو نمبر ہے وہ 41 ہے اور یہاں پر ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی یہاں پر حکومت بناتی نظر آرہی ہے اور ہمنت سورین کو جھٹکا لگتا نظرآرہاہے۔ حالانکہ یہ سب فی الحال ایک اندازہ ہے ،زمینی سطح پر کام کرنےوالے صحافیوں اور  ایجنسیوں کی مدد سے عوامی رائے شماری کے بعد یہ ایک اندازہ پیش کیا جاتا ہے،حالانکہ کئی بار ایگزٹ پول غلط بھی ثابت ہوئے ہیں ۔اس بار کیا یہ صحیح ثابت ہو گا یہ 23 تاریخ کو طے ہوجائے گا۔لیکن فی الحال ایگزٹ پول میں بی جے پی کو اکثریت ملتی نظرآرہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔