Matrize Exit Poll on Jharkhand: ایگزٹ پول میں جھارکھنڈ سے بی جے پی کیلئے آگئی اچھی خبر،خطرے میں پڑ گئی ہیمنت سورین کی کرسی
جھارکھنڈ میں حکومت سازی کیلئے اکثیریت کا جو نمبر ہے وہ 41 ہے اور یہاں پر ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی یہاں پر حکومت بناتی نظر آرہی ہے اور ہیمنت سورین کو جھٹکا لگتا نظرآرہاہے۔ حالانکہ یہ سب فی الحال ایک اندازہ ہے۔
Yogi Aditynath accuses Hemant Soren regime: جب بھی بٹے ہیں، بے دردی سے کٹے ہیں،اس لئے متحد رہیے،محفوظ رہیے،جھارکھنڈ کے انتخابی مہم میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات پات میں تقسیم ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کچھ لوگ آپ کو ذات کے نام پر تقسیم کریں گے، کانگریس اور اپوزیشن ایک ہی کام کرتی ہے۔ یہ لوگ بنگلہ دیشی دراندازوں کو روہنگیا کہہ رہے ہیں۔
Jharkhand Assembly Election 2024: ’’باقی امیدواروں کے ناموں کا جلد ہوگا اعلان…جھارکھنڈ میں کانگریس-جے ایم ایم کی بنے گی حکومت…‘‘، ریاستی وزیر خزانہ رامیشور اوراون کا بڑا دعویٰ
جھارکھنڈ کانگریس کے ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں کانگریس کے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی ہے، باقی کی فہرست بھی جلد ہی جاری کی جائے گی۔ ہم اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں اور بڑی جیت درج کرکے ریاست میں دوبارہ حکومت بنائیں گے۔
Jharkhand Assembly Elections 2024: جھارکھنڈ میں بی جے پی 68 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، جانئے جے ڈی یو سمیت دیگر اتحادیوں کو کتنی سیٹیں ملی
جھارکھنڈ میں دو مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 13 نومبر کو ہونی ہے۔ امیدوار 25 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں اور کاغذات کی جانچ پڑتال 28 اکتوبر کو کی جائے گی۔ امیدوار 30 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔
Jharkhand Assembly Election: بی جے پی کو ایک دن پہلے ہی مل گئی تھی جانکاری، کٹھ پتلی ہے الیکشن کمیشن، اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کے اعلان سے قبل جے ایم ایم کا بڑا الزام
جھارکھنڈ میں ریاست کی تمام 81 سیٹوں پر اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی کی میعاد 5 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ ریاست میں آخری اسمبلی انتخابات دسمبر 2019 میں ہوئے تھے۔ ہیمنت سورین نے 4 جولائی 2024 کو تیسری بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔
BJP Promises Implementation Of NRC In Jharkhand: این آر سی نافذ کریں گے اور جھارکھنڈ سے دراندازوں کو چن چن کر باہر نکال پھینکیں گے،مرکزی وزیرشیوراج سنگھ کا اعلان
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ بی جے پی کا تفصیلی منشور آنے والا ہے لیکن یہ الیکشن صرف کسی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے نہیں ہے، یہ 'روٹی'، 'بیٹی' اور 'مٹی' کے تحفظ کا انتخاب ہے۔ ان کا تحفظ یہ ہماری قرارداد ہے۔ بنگلہ دیشی دراندازوں کی وجہ سے یہاں کی آبادی تیزی سے بدل رہی ہے۔
Mann ki Baat today: پروگرام من کی بات کو آج 10 سال ہوگئے پورے،آج 114واں ایپی سوڈ ہوگا پیش، پی ایم مودی کریں گے خطاب
اس پروگرام کو سننے کیلئے بی جے پی یونٹ ملک بھر میں خاص انتظامات کرتی ہے۔ خبر ہے کہ جھارکھنڈ بی جے پی نے اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ریاستی صدر بابولال مرانڈی سمیت کئی سینئر لیڈر رانچی، جمشید پور، لاتیہار اور دیگر مقامات پر اس پروگرام کو سنیں گے۔
Jharkhand Assembly Session: جھارکھنڈ اسمبلی غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی، وزیراعلیٰ نے اگنی ویروں کو دیا بڑا تحفہ،آسام کے وزیراعلیٰ کو دکھایا آئینہ
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 5 سال میں بننے والی تمام عمارتوں کا پیسہ کہاں سے آیا؟ ان لوگوں نے سرکاری اور غیر سرکاری اراضی پر عمارتیں بھی بنائیں۔ ان لوگوں کے پاس نہ ایوان کے اندر کوئی جواب ہے نہ ایوان کے باہر۔ ان کا ایک وزیر اعلیٰ ہے جس کی ریاست سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہے۔ وہ وہاں جانے کے بجائے یہاں آکر سیاست کر رہے ہیں۔
Jharkhand Assembly Speaker suspends 18 BJP MLAs: جھارکھنڈ اسمبلی سے بی جے پی کے 18 اراکین اسمبلی معطل، 24 گھنٹے سے کر رہے تھے ہنگامہ
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایم ایل اے سدیویہ کمار سونو نے اپوزیشن ایم ایل اے کے طرز عمل کو پارلیمانی روایات کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایوان کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی ہے۔
Kalpana Speech in Jharkhand Assembly: ’’ہیمنت سورین کے پانچ ماہ کون واپس کرے گا…‘‘؟ کلپنا سورین نے جھارکھنڈ اسمبلی میں کہہ دی بڑی بات
جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین حال ہی میں گانڈے اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب جیتنے کے بعد ایوان میں پہنچی ہیں۔ منگل کے روز اسپیکر نے انہیں ایوان میں پہلی تقریر کرنے کا موقع فراہم کیا۔