Bharat Express

Jharkhand Assembly Election 2024

جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ کے ایم ایل اے جئے رام کمار مہتو ریاست کے غریب ترین ایم ایل اے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 2.55 لاکھ روپے ہے۔ 14 ایم ایل اے ایسے ہیں جن پر ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے زیرقیادت اتحاد نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں 56 نشستوں کے ساتھ زبردست جیت درج کرکے اقتدار برقرار رکھا ہے، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 56 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ راشٹریہ ڈیموکریٹک اتحاد (این ڈی اے) کو صرف 24 سیٹوں پر مطمئن ہونا پڑا۔

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ووٹنگ کے بعد اب باری ایگزٹ پول کی ہے۔ مہاراشٹراور جھارکھنڈ میں دو طرح کے ایگزٹ پول دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ ایگزٹ پول میں دونوں ریاستوں میں بی جے پی الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے، جبکہ کچھ ایگزٹ پول میں انڈیا الائنس کی حکومت بن سکتی ہے۔

جھارکھنڈ میں حکومت سازی کیلئے اکثیریت کا جو نمبر ہے وہ 41 ہے اور یہاں پر ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی یہاں پر حکومت بناتی نظر آرہی ہے اور ہیمنت سورین کو جھٹکا لگتا نظرآرہاہے۔ حالانکہ یہ سب فی الحال ایک اندازہ ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی کے لیے آج صبح سے  ووٹنگ جاری ہے۔ جہاں حکمراں 'مہایوتی' اتحاد اس الیکشن میں اقتدار کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، وہیں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کو اقتدار میں شاندار واپسی کی امید ہے۔

الیکشن میں استعمال ہونے والی رقم پرلگام لگانے کی سمت میں الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جاری اعدادوشمارکے مطابق، اس بار الیکشن میں شراب، ڈرگس اورنقدی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ الیکشن میں 1000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم ضبط کی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لیے 15344 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ منصفانہ، شفاف اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 200 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

منگل کو اداکار اور بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی انتخابی مہم چلانے کے لیے دھنباد پہنچے جہاں اسٹیج پر کسی نے ان کی جیب کاٹ لی اور ان کا پرس چرا لیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے رانچی میں اس روڈ شو کے ذریعے جھارکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے لیے مہم چلائی۔ شام کو رانچی میں اس روڈ شو کا اہتمام کیا گیا تھا۔

بوکارو ریلی سے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ او بی سی کی طاقت کو توڑنا چاہتی ہے۔ انہیں مختلف ذاتوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔