Bharat Express

Jharkhand Assembly Election 2024

ایگزٹ پولز کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے راجیو کمار نے کہا، "ایگزٹ پولز کی وجہ سے ایک بہت بڑا کنفیوژن اور بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔ ان پولز کی بنیاد پر لوگوں میں توقعات بڑھ جاتی ہیں۔

جھارکھنڈ میں ریاست کی تمام 81 سیٹوں پر اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی کی میعاد 5 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ ریاست میں آخری اسمبلی انتخابات دسمبر 2019 میں ہوئے تھے۔ ہیمنت سورین نے 4 جولائی 2024 کو تیسری بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ بی جے پی کا تفصیلی منشور آنے والا ہے لیکن یہ الیکشن صرف کسی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے نہیں ہے، یہ 'روٹی'، 'بیٹی' اور 'مٹی' کے تحفظ کا انتخاب ہے۔ ان کا تحفظ یہ ہماری قرارداد ہے۔ بنگلہ دیشی دراندازوں کی وجہ سے یہاں کی آبادی تیزی سے بدل رہی ہے۔

یشونت سنہا سال 2021 میں ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے، لیکن اب پارٹی میں ان کی سرگرمی تقریباً نہ کے برابرہے۔

جھارکھنڈ کی حکمراں جماعت جے ایم ایم کے خلاف بغاوت کے بعد سابق وزیر اعلی چمپائی سورین نے ایک نئی پارٹی کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ اگر اسے کوئی نیا ساتھی مل گیا تو وہ اس کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

سابق وزیر اعلی چمپائی سورین اب سیاست کے میدان میں فرنٹ فٹ پر اتر چکے ہیں۔ دہلی سے واپسی کے بعد انہوں نے آج ہٹہ علاقہ میں حامیوں سے ملاقات کے بعد  عیلحیدہ سیاسی جماعت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اور جے ایم ایم کے سینئر لیڈر چمپئی سورین نے اپنی پارٹی سے بغاوت کردی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیا ہے۔

دہلی میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک بڑی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں تمام ریاستوں کے ریاستی صدور بھی شرکت کریں گے۔ قبل ازیں جمعہ کو پارٹی جنرل سیکرٹریز کی میٹنگ ہوئی تھی۔

جھارکھنڈ کے حوالے سے بی جے پی کی منصوبہ بندی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے فوراً بعد پارٹی نے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کو اسمبلی الیکشن انچارج مقرر کیا تھا۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے کہا کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو چھوٹا ناگپور کے لوگوں کا آشیرواد ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی نشی کانت دوبے نے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے اس بیان پر بھی تنقید کی۔