مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج صبح سات بجے سے 288 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔ ابھی دوپہر تین بجے تک مہاراشٹر میں 45.53فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ ابھی بھی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔ کئی مقامات پر معمولی تنازعہ بھی دیکھنے کو ملا ،البتہ کل ملا کر مہاراشٹر میں پرامن ماحول میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ وہیں جھارکھنڈ میں بھی آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے اور وہاں تین بجے تک 61.47 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔یہاں بھی لوگوں کی بڑی تعداد ابھی قطار میں ووٹ ڈالنے کا انتظار کررہی ہے۔
Assembly elections | Till 3 pm, 45.53% voter turnout recorded in Maharashtra and 61.47% in the second & final phase of polling in Jharkhand, as per Election Commission of India pic.twitter.com/JiCFeTqe52
— ANI (@ANI) November 20, 2024
مہاراشٹر اسمبلی کے لیے آج صبح سے ووٹنگ جاری ہے۔ جہاں حکمراں ‘مہایوتی’ اتحاد اس الیکشن میں اقتدار کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، وہیں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کو اقتدار میں شاندار واپسی کی امید ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی کی تمام 288 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔انتخابی مہم کے دوران اہم لیڈران جیسے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور کئی مرکزی وزراء نے دونوں ریاستوں میں اپنے امیدواروں کے لیے مہم چلائی۔
بھارت ایکسپریس