Bharat Express

Maharashtra Assembly Election

کانگریس کے مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ نانا پٹولے نے ہفتہ (30 نومبر) کو دعویٰ کیا تھاکہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج شفافیت کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل پر عوام کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

راہل گاندھی نے آئین کی کتاب پکڑی ہوئی ہے، جس میں وہ لوگوں سے پوچھتے ہیں، 'میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس میں ساورکر کی آواز ہے؟ اس میں کہیں لکھا ہے کہ تشدد کا استعمال کیا جائے۔ اس کتاب میں کہیں لکھا ہے کہ انسان کو مارا جائے، خوفزدہ کیا جائے، کاٹ دیا جائے۔

مہاراشٹر میں شیوسینا اور این سی پی ،دونوں پارٹیاں دو دوحصوں میں منقسم ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی اور کانگریس کا بڑا فائدہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ مہاراشٹر میں ایک طرف جہاں بی جے پی کو80سے90 سیٹیں ملنے کی امید جتائی جارہی ہے وہیں کانگریس کو 58 سے 60 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔

حالانکہ سال 2019 میں بھی کچھ اسی رفتار سے ووٹنگ ہوئی تھی اور 61فیصد رائے  دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ ممکن ہے کہ اس بار 61 فیصد سے زیادہ ہو لیکن پھر بھی مہاراشٹر کی عوام بڑی تعداد میں نکل کر ووٹ دیتی نظر نہیں آئی ۔

مہاراشٹر اسمبلی کے لیے آج صبح سے  ووٹنگ جاری ہے۔ جہاں حکمراں 'مہایوتی' اتحاد اس الیکشن میں اقتدار کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، وہیں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کو اقتدار میں شاندار واپسی کی امید ہے۔

پیر کی شام چھترپتی سمبھاجی نگر کے گنگاپور اسمبلی حلقہ میں آزاد امیدوار سریش سون ونے کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ شام 7.30 بجے پیش آنے والے اس واقعہ میں سون ونے کے سر پر معمولی چوٹ آئی۔

بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ مہاراشٹر کے انتخابات میں انتخابی مہم چلانے والے لیڈروں کی تعداد امیدواروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور دیگر لیڈر یہاں آئے ہیں۔ آج اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی یہاں تھے۔ پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہوا۔

قریب 27سال کی عمر میں 1967 میں ایم ایل اے بننے کے بعد سے ایک ناقابل شکست سیاست دان کے طور پر اپنے سیاسی کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے، 83 سالہ پوار نے کہا، "میرے اپنے تجربات ہیں، جنہوں نے دھوکہ دیا ہے، انہیں ان کی جگہ دکھانی چاہیے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے شیڈول کے مطابق اتوار کو امت شاہ کا پہلا جلسہ گڑچرولی اسمبلی علاقے میں صبح 11 بجے سے ہونا تھا۔ وہ یہاں چھترپتی شیواجی کالج گراؤنڈ میں عوام سے خطاب کرنے جارہے تھے۔ اس کے بعد امت شاہ کو 12:45 بجے وردھا اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر نتن راوت کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ ولاس راؤ دیشمکھ پر بڑا الزام لگایا ہے۔نتن راوت نے کہا کہ مجھے حلف برداری سے پہلے بلایا گیا اور کہا گیا کہ آپ کا نام کابینہ میں ہے، تیاری شروع کریں، لیکن جب حلف برداری ہونے والی تھی، مجھے بتایا گیا کہ آپ کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔