ایگزٹ پول میں مہاراشٹر میں بی جے پی الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات2024 کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔آج صبح سے 288 سیٹوں پر جاری ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اس بار مہاراشٹر میں شام پانچ بجے تک 58.22 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ حالانکہ ابھی کئی پولنگ بوتھ پر ووٹر لائن میں ہیں ۔ایسے میں اندازہ لگایا جارہا ہے کہ فائنل ووٹنگ فیصد 60 فیصد سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ البتہ مہاراشٹر میں اس بار ووٹنگ کی رفتار کافی سست ریکارڈ کی گئی ہے۔
Post a consistently sustained effort after a dismal beginning, Maharashtra stands at 58.22% at 5PM, sure now of breaching the 2019 mark of 61%.
Mumbai too looks set to beat it’s 2019 figure of 51%.
It could be better, but a decent show considering. #MaharashtraElection2024 https://t.co/2j0HGS0hpF pic.twitter.com/OlXEXycr0f— Jai🇮🇳 (@ReapandRevel) November 20, 2024
حالانکہ سال 2019 میں بھی کچھ اسی رفتار سے ووٹنگ ہوئی تھی اور 61فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ ممکن ہے کہ اس بار 61 فیصد سے زیادہ ہو لیکن پھر بھی مہاراشٹر کی عوام بڑی تعداد میں نکل کر ووٹ دیتی نظر نہیں آئی ۔ حالانکہ بیشترفلمی اداکاروں نے ووٹ ڈال کر عوام سے اپیل ضرور کی لیکن اس کا خاطرخواہ فائدہ ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیا۔
بھارت ایکسیریس۔