Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلوی نے (سنوار) کو تلاش کرنے، ان پر حملہ کرنے” اور حماس کو نیا لیڈر مقرر کرنے پر مجبور کرنے کا عزم کیا ظاہر کیا ہے۔وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک فوجی اڈے پر خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے اپنے دفاع کے عزم کا اعلان کیا۔

نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتاہے۔ نیرج نے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں دوسرا مقام حاصل کیا جس کی وجہ سے انہیں چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ اس سے پہلے نیرج نے ٹوکیو اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

واضح رہے  کہ 26 سالہ نیرج چوپڑا کا دوسرا تھرو ان کا واحد درست تھرو تھا جس میں انہوں نے 89.45 میٹر پھینکا جو اس سیزن کا ان کا بہترین تھرو تھا۔ اس کے علاوہ ان کی تمام پانچ کوششیں ناکام رہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوئی۔ یونس عبوری حکومت کی قیادت سنبھالنے کے لیے جمعرات کو پیرس سے ڈھاکہ پہنچے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے فون پر بات کی اور کانسہ کا تمغہ جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ آپ کو بتادیں کہ ہندوستان نے پیرس اولمپکس 2024 کے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں اسپین کو 2-1 سے شکست دے کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

افضل امان اللہ نے کہا کہ چالیس سال کی ملازمت کرنے کے بعد اب وہ اپنی زندگی ملک اور معاشرے کے لیے وقف کر چکے ہیں۔ آئی آئی سی سی کو بلند مقام پر پہنچانے کے لیے ایک مکمل وقتی صدر کی ضرورت ہے۔ ایسا مکمل وقتی شخص ہونا چاہیے جس کے پاس وقت کی کمی نہ ہو۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے پیرس اولمپکس 2024 میں کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اسپین کو 2-1 سے شکست دی ہے۔ بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم ہم اُس کے آگے کھڑے ہوں  گے۔جنرل عاصم منیر نے بتایا کہ جرائم اور اسمگلرز مافیا دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے کیسز کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، مجھ سے جب 342 کا بیان لیا گیا اس کے بعد بات کرنے کاموقع ہی نہیں دیا گیا۔اس موقع پر صحافی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی تمام فوٹیجز آن ریکارڈ موجود ہیں، ریگولر میڈیا نے اس کو لائیو دکھایا۔

محمد یونس نے کہا، 'بنگلہ دیش نے آج ایک نیا یوم فتح قائم کیا ہے۔ہم نے دوسری بار آزادی حاصل کی ہے، ہمیں اسے ذہن میں رکھتے ہوئے اور اسے مضبوط کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ نوجوانوں نے اسے ممکن بنایا ہے۔ میں اس کی تعریف کرتا ہوں اور ان نوجوانوں  کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔