Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ہندوستان میں منعقد ہونے والےجی 20سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی جگہ وزیر اعظم لی کیانگ شرکت کریں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر (4 ستمبر) کو یہ اطلاع دی ہے۔جی 20سربراہی اجلاس 9-10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔

یہ میٹنگ ملکارجن کھرگے نے بلائی ہے۔اس میٹنگ میں  18 سے 22 ستمبر کے درمیان ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے لیے اپوزیشن جماعتیں اپنی حکمت عملی طے کریں گی۔اگرچہ پانچ روزہ اجلاس کا ایجنڈا ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے کولمبو میں گزشتہ چند دنوں سے شدید بارشوں کے ساتھ، ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے لیے جگہ میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ بھارت ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق ٹیموں کو سری لنکا کی راجدھانی کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور دمبولا کو متبادل جگہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو سری نگر کے ایک سرکاری اسکول میں سیاسیات کے ایک سینئر لیکچرار ظہور احمد بھٹ کی معطلی کو منسوخ کر دیا، جنہیں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔

حافظ گنج تھانہ علاقہ کے ریتھورا کے رہنے والے انس انصاری نے اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے سناتن دھرم اور اس کے مبلغ پنڈت دھیریندر شاستری کے بارے میں اشتعال انگیز پوسٹ بھی کیا ہے۔ اس نے پنڈت دھیریندر شاستری کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ یونین آف انڈیا پر حملہ ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "ہندوستان کا مطلب ہے، ریاستوں کا اتحاد، ایک قوم ایک الیکشن کا نظریہ یونین اور اس کی تمام ریاستوں پر حملہ ہے۔سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک ملک ایک الیکشن کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

تھرمن شانموگرٹنم سنگاپور کے نائب وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ وہ وزیر تعلیم اور خزانہ کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ 2001 میں سیاست میں آنے والے شنموگرٹنم نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک حکمران پیپلز ایکشن پارٹی کے ساتھ عوامی شعبے اور وزارتی عہدوں پر کام کیا۔

کچھ معاملات میں، قوانین میں ترمیم کی گئی جس نے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو ہوائی اڈوں اور کوئلے جیسے شعبوں میں توسیع کی اجازت دی۔ بدلے میں، اڈانی گروپ کے اسٹاک کی قیمت 2013 میں تقریباً 8 بلین ڈالر سے بڑھ کر ستمبر 2022 تک 288بلین ڈالرہوگئی۔

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اس اجلاس میں کئی تجاویز پیش کی گئیں ہیں ،کئی قرار داد کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی قرارداد یہ منظورکی گئی کہ  جہاں تک ممکن ہوہم سب لوک سبھا2024 کا انتخاب متحدہ طور پر لڑیں گے۔یہ قرارداد بھی منظور کی گئی کہ ریاستی سطح پر سیٹ کی تقسیم کا کام جلدی سے جلدی پورا کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس میں مودی حکومت 'ایک ملک ایک انتخاب' پر بل لا سکتی ہے۔ ون نیشن ،ون  الیکشن کا سیدھا مطلب ہے کہ ملک میں ہونے والے تمام انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے۔ ملک میں ایک طویل عرصے سے 'ون نیشن ون الیکشن' کی بحث چل رہی ہے۔