Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ایشیا کپ 2023 کے مقابلے کا آغاز ہوچکا ہے ،پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کے بیچ میں ہورہا ہے ۔ نیپال کے سامنے پاکستان نے ایک بڑا ہدف رکھا ہے جس کا پیچھا نیپال کی ٹیم کررہی ہے۔ اس افتتاحی میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کے بیچ پی ٹی آئی کو آج ایک ساتھ دوہرا جھٹکا لگا ہے۔ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں راحت ملنے کے بعد یہ امید جتائی جارہی تھی کہ عمران خان جلد جیل سے باہر آجائیں گے لیکن ایسا ہونہ سکا۔ صرف عمران خان ہی نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی بھی قید سے رہا نہ ہوسکے۔

اگر بی جے پی والے خواتین سے راکھی بندھوانے کا کام کر رہے ہیں تو سب سے پہلے انہیں منی پور کی دو بہنوں ،بلقیس بانو اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کھلاڑیوں سے راکھی بندھوانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے انڈیا اتحاد آگے بڑھے گا وہ گیس مفت دینا شروع کر دیں گے۔

جیل میں بند نوح تشدد کے ملزم بٹو بجرنگی عرف راج کمار کو ضمانت مل گئی ہے۔ اسے 15 اگست کی شام فرید آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ بٹو بجرنگی نے نوح میں برجمنڈل یاترا کے دوران سوشل میڈیا پر کئی اشتعال انگیز پوسٹ کی تھیں۔

ہندوستان کے قمری مشن 'چندریان-3' کے ذریعے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے منگل (29 اگست) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ چاند کے جنوبی قطب میں سلفر کی موجودگی کی تصدیق روور پرلگے ہوئے  پے لوڈ کے ذریعے ہوئی ہے۔

اس دوران سی جے آئی نے سیدھے سوال کیا کہ حکومت جموں و کشمیر میں الیکشن کب کروا رہی ہے؟ سی جے آئی نے ایس جی تشار مہتا سے یہ بھی کہا کہ وہ قانون دکھائیں کہ انہیں ریاست کی تنظیم نو کا اختیار کہاں سے ملا؟ مہتا نے آرٹیکل 3 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو ریاست کی حدود طے کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بنانے کا حق ہے۔