Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


شوہر اور بیوی کے تعلقات میں طلاق کی صورت میں شوہر کی طرف سے اسے ماہانہ خرچہ دیا جاتا ہے۔ یہ ہندوستان سمیت کئی ممالک میں گھریلو خواتین کے لیے ایک قانون ہے۔ ایسے قوانین ان خواتین اور ان کے بچوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جو کسی بھی وجہ سے اپنے رشتوں سے الگ ہو جاتی ہیں۔

کولکاتہ کے ایک اسپتال میں زیر تربیت ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے معاملے کو لے کر کولکاتہ میں زبردست احتجاج دیکھا جا رہا ہے۔ بدھ کو بھی یہاں لوگوں نے مظاہرہ کیا اور متاثرہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ اس دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی، ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔

مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے احتجاجی ڈاکٹروں کے مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے۔ ممتا حکومت نے میڈیکل کالج کی موجودہ پرنسپل ڈاکٹر سورہیتا پال کو ہٹا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے ہسپتال کے موجودہ سپرنٹنڈنٹ اور چیسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی کو بھی ہٹا دیا ہے۔

ہمانتا بسوا سرما نے اس سے قبل اگست کے آغاز میں کہا تھا کہ ان کی حکومت 'لو جہاد' کے خلاف ایک قانون بنائے گی، جس میں قصورواروں کے لیے 'عمر قید' کی سزا ہوگی۔البتہ آج آسام کی کابینہ نے مسلم میرج رجسٹریشن بل 2024 کو منظوری دے دی ہے اس میں دو خصوصی دفعات ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ ہند  جگدیپ دھنکھڑ نے  عالمی خطہ جنوب  کی ترقی کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کی جامع تکسیریت کے نقطہ نظر کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ‘‘ہندوستان کا عروج،  درخشاں جمہوریت اور عالمی استحکام اور امن کو فروغ دے گا۔

مرکزی وزارت داخلہ نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو 83 سالہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار کو یہ سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کام کے لیے سی آر پی ایف کے 55 مسلح اہلکاروں کی ٹیم کو مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستانی خبررساں اداروں  کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروایا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ اس دوران پاکستان کا آغاز بہت خراب رہا۔ ٹیم نے صرف 16 رنز کے اسکور پر پہلی تین وکٹیں گنوا دیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کی قرآن پاک کو بوسہ دینے کی ویڈیو کافی گردش کررہی ہے ۔ حالانکہ ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔آپ کو بتادیں کہ یہ ویڈیو روسی چیچن ریپبلک کے دارالحکومت گروزنی کی ایک مسجد میں ریکارڈ کی  گئی تھی۔

دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے کہا کہ ہماری پارٹی جموں و کشمیر کا الیکشن پوری طاقت کے ساتھ لڑے گی۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں حکومت بننے پر مفت بجلی اور پانی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔